دو سال بعد بڑی واپسی: ورجن اٹلانٹک کا پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحال
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
اسلام آباد : پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، برطانوی ایئرلائن نے بڑا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ورجن اٹلانٹک ایئرلائن نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ایئرلائن کو پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔ورجن اٹلانٹک اکتوبر سے لندن سے کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے لیے فلائٹس بحال کرے گی.
یاد رہے کہ ورجن اٹلانٹک نے 2023 میں پاکستان کے لیے اپنی پروازیں بند کر دی تھیں، تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ایک بار پھر آپریشن کی اجازت دے دی۔برطانوی ایئرلائن کے فضائی آپریشن کی بحالی کے اعلان سے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان سفری سہولیات میں بہتری آئے گی۔
یاد رہے کہ ایئرلائن نے گزشتہ برس لندن ہیئتھرو سے لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازیں بند کرنے کا فیصلہ اپنے نیٹ ورک ریویو کے دوران کیا تھا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ورجن اٹلانٹک پاکستان کے کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد میں چین-پاکستان گدھا صنعت فورم کا آغاز
اسلام آباد میں چین-پاکستان گدھا صنعت کی ترقی سے متعلق فورم کا آغاز ہو گیا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کو فروغ دینا اور گدھا صنعت میں جدید تحقیق، سرمایہ کاری اور عملی اشتراک کو فروغ دینا ہے۔
یہ فورم چائنا چیمبر آف کامرس ان پاکستان اور سانگ یانگ انڈسٹریل گروپ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، جبکہ چینی سفارتخانے اور پاکستان کی وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سرپرستی حاصل تھی۔
فورم میں ماہرین اور محققین نے گدھوں کی نسلی بقا، صحت مند افزائش، چین اور پاکستان میں گدھا صنعت کی ترقی، اس کے ضمنی مصنوعات کے مؤثر استعمال، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اطلاق، اور برانڈ سازی و مارکیٹنگ کی حکمت عملیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
فورم سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چینی ناظم الامور شی یوان چیانگ نے کہا کہ گدھا صنعت میں تعاون نہ صرف زرعی شعبے میں تنوع لانے کا ایک اہم ذریعہ ہے بلکہ چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کو گہرائی دینے کا ایک نیا موقع بھی ہے۔
فورم کے دوران چین اور پاکستان کے درمیان عملی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کئی معاہدوں کا تبادلہ بھی ہوا، جو مستقبل میں مشترکہ منصوبہ بندی، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی منتقلی کی راہیں ہموار کریں گے۔
اشتہار