سٹی 42 : برطانیہ کی ایئرلائن نے پاکستان کیلئےفضائی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ 

ورجن اٹلانٹک ایئرلائن آئندہ ماہ اکتوبرسےفلائٹس بحال کرے گی، لندن سے لاہور، کراچی اوراسلام آباد کیلئے فلائٹس آپریشن بحال ہوگا۔ 

واضح رہے کہ ورجن اٹلانٹک ایئرلائن نے 2023 میں پاکستان سے اپنی پروازوں کو بند کیا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی برطانوی ایئرلائن کو پروازوں کی اجازت ، برطانوی ایئرلائن سعودی شہر ریاض کے ذریعے پاکستان کو فضائی آپریشن میں منسلک کرے گی۔ 
 

سیلاب سے متاثرہ سکول فٹنس سرٹیفکیٹ کے بعد ہی دوبارہ کھل سکیں گے

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی میں بڑی پیشرفت

اسلام آباد:

پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم جنوری میں ایک اور آڈٹ کے لیے پاکستان پہنچے گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام متعلقہ شعبوں کے سربراہان کو امریکی آڈٹ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

امریکی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اور ملکی ایئر لائنز کے طیاروں کی مینٹیننس، فلائٹ سیفٹی اور آپریشنل معیار کا تفصیلی جائزہ لے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ کے دوران امریکی ماہرین ان طیاروں کا بھی معائنہ کریں گے جو مستقبل میں پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ستمبر میں امریکی ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم نے سی اے اے اور پاکستانی ایئر لائنز کے طیاروں کا ابتدائی آڈٹ کیا تھا۔

جنوری میں ہونے والا نیا آڈٹ کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستانی ایئر لائنز کی امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
  • ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان
  • تحریک انصاف ،پنجاب لوکل گورنمنٹ بل ہائیکورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان
  • پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں بڑی پیشرفت
  • امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی قریب، ایف اے اے کا نیا آڈٹ جنوری میں متوقع
  • امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی میں بڑی پیشرفت
  • پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی پر اہم پیشرفت
  • ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
  • نایاب وولف اسپائیڈر 40 سال بعد دوبارہ برطانیہ میں دریافت
  • 33 سال بعد واشنگٹن کا جوہری تجربات بحال کرنے کا فیصلہ