’مرد کا بچہ ہے تو آمنے سامنے بات کرے‘ شاہد آفریدی کا عرفان پٹھان کو کرارا جواب
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان کے بیانات پر سخت ردعمل دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ عرفان پٹھان اگر واقعی مرد کا بچہ ہے تو سامنے آ کر بات کرے تاکہ جواب بھی دیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عرفان پٹھان پاکستان کے خلاف بول کر اپنی وفاداری ثابت کرتا رہے گا، لیکن ایسے بیانات سے نہ پاکستان کرکٹ متاثر ہوگی اور نہ ہی عوام کا جذبہ کم ہوگا۔
شاہد آفریدی کا عرفان پٹھان کو جواب
مرد کا بچہ ہے تو آمنے سامنے بات کر تاکہ جواب بھی دیا جاسکے ۔
عرفان پٹھان پاکستان کے خلاف بول کر اپنی loyalty ثابت کرتا رہے گا pic.
— Raja Asim (@rajaasim313) September 19, 2025
اس حوالے سے پاکستان کے ایک اور سابق کپتان محمد یوسف نے بھی عرفان پٹھان کے بیان پر شدید ردعمل دیا۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل نے عرفان پٹھان کو کمنٹری پینل سے باہر کیوں کردیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں محمد یوسف نے کہا کہ کھیل میں شائستگی اور احترام کو ہر حال میں مقدم رکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارتی میڈیا اور عوام نے عرفان پٹھان کے اس بیان پر داد کیوں دی جس میں انہوں نے شاہد آفریدی کے بارے میں غیرشائستہ زبان استعمال کی۔
I didn’t mean any disrespect to any sportsman who plays for his country with passion and grace, but why were the Indian media and people praising Irfan Pathan when he said that Shahid Khan Afridi was barking like a dog? Shouldn’t that have been rejected by everyone who talks…
— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) September 16, 2025
محمد یوسف نے کہا کہ ایسے الفاظ کبھی تعریف کے قابل نہیں ہو سکتے بلکہ انہیں مسترد کیا جانا چاہیے، کیونکہ وقار، عزت اور کھیل کی اصل روح باہمی احترام ہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑی میدان میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں، اس لیے ان کے رویے میں وقار اور تحمل جھلکنا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شاہد آفریدی عرفان پٹھان محمد یوسف مرد کا بچہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شاہد آفریدی عرفان پٹھان محمد یوسف مرد کا بچہ عرفان پٹھان شاہد آفریدی مرد کا بچہ محمد یوسف کہا کہ
پڑھیں:
بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، ترجمان پاک فوج
بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، بھارت جان لے اس بار جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔
راولپنڈی میں سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے سوال جواب کے دوران ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، بھارت نے زمین، سمندر اور فضا میں جو کچھ کرنا ہے کرلے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت جان لے اس بار جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود سے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، طالبان کا الزام امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود سے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، طالبان کا الزام این ایف سی فارمولے پر وفاق کے اختیارات میں اضافہ کی تجویز،27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ نکات سب نیوز پر چیئرمین سی ڈی اے کا آذربائجان کے وفد اور متعلقہ افسران کے ہمراہ آسان خدمت مرکزبلڈنگ جی نائن کا دورہ صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا بھارت ابھی تک پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، عطا اللہ تارڑ ستائیسویں آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈرافٹ کے اہم نکات سامنے آ گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم