چقندر خون بڑھانے اور دل کو مضبوط بنانے والی قدرتی سبزی
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: طبی ماہرین نے چقندر کو انسانی صحت کے لیے نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سبزی کا باقاعدہ استعمال خون کی کمی دور کرنے، دل کو صحت مند رکھنے اور قوتِ مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ماہرین صحت کاکہنا ہےکہ چقندر میں وافر مقدار میں آئرن، فولک ایسڈ، فائبر، پوٹاشیم اور وٹامن سی موجود ہوتے ہیں جو جسم کو توانائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خون بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ چقندر کا استعمال ان افراد کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے جو خون کی کمی یا آئرن کی کمی کا شکار ہوں۔
ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ چقندر کا جوس دل کے امراض کے خطرات کو کم کرتا ہے، بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے اور دورانِ خون کو بہتر بناتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ سبزی جسم میں زہریلے مادوں کو خارج کرنے اور جگر کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدد دیتی ہے۔
جدید تحقیق کے مطابق چقندر میں موجود نائٹریٹ پٹھوں میں آکسیجن کی مقدار کو بڑھاتے ہیں جس کی وجہ سے جسمانی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے اور تھکن کم ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ کھلاڑیوں اور ورزش کرنے والوں کو چقندر کا جوس پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
ماہرین صحت نے مزید کہا کہ چقندر کا استعمال وزن کم کرنے میں بھی معاون ہے کیونکہ اس میں کیلوریز کم اور فائبر زیادہ ہوتے ہیں جو پیٹ کو دیر تک بھرا رکھتے ہیں۔ اسی طرح یہ سبزی ذہنی صحت پر بھی مثبت اثر ڈالتی ہے اور یادداشت بہتر کرنے میں مددگار ہو سکتی ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ چقندر کو مختلف طریقوں سے کھایا جا سکتا ہے، مثلاً سلاد، جوس یا اُبال کر۔ تاہم ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسے اعتدال میں استعمال کیا جائے تاکہ زیادہ مقدار سے ممکنہ طور پر مضر اثرات سے بچا جا سکے۔
غذائی ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ چقندر کو اپنی روزمرہ غذا کا حصہ بنائیں تاکہ وہ نہ صرف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں بلکہ صحت مند اور توانائی سے بھرپور زندگی گزار سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔