2025-09-19@19:45:51 GMT
تلاش کی گنتی: 7654

«کہ چقندر»:

    ابوظہبی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے اومان کو 21 رنز سے ہرادیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ اوپنر ابھیشیک شرما نے 15 گیندوں پر 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ سنجو سیمسن نے 45 گیندوں پر 56 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔ ان کی اننگز میں تین چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ اومان کی جانب سے شاہ فیصل اور عامر کلیم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ، سپر 4 میں کس ٹیم کا کس سے مقابلہ کب؟ شیڈول جاری ہوگیا جواب میں اومان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 4...
    ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق کسی ایک ملک پر جارحیت کو دونوں ممالک پر جارحیت تصور کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ دہائیوں پر مشتمل مضبوط شراکت داری کو باضابطہ شکل دیتا ہے، یہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا تاریخی دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہے، معاہدہ خطے میں امن و استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا سعودی فرمانروا کی دعوت...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا صارف اسد  چوہدری نے کہا ہے کہ انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں مشرقِ وسطیٰ سے پاکستان واپس آ کر بزنس کا آغاز کیا اور فیکٹری لگائی تاہم عمران خان کے دور میں فیکٹری اور گھر پاکستان میں  رہنے دیا اور وہ خود  کینیڈا منتقل ہو گئے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پیغام میں اسد چوہدری نے کہا کہ انشااللہ اگلے تین سے چار ماہ میں دوبارہ پاکستان واپس شفٹ ہونے کا پلان ہے کیونکہ اب پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن نظر آ رہا ہے۔انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو مشورہ دیا کہ عمران خان کی محبت میں اتنا آگے نہ بڑھیں کہ پاکستان میں ان کے لیے مسائل پیدا...
    میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ جو معاہدہ ہوا، وہ پاکستان کے حق میں ہے، پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ملکوں کیلئے مثبت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو پاکستان کیلئے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی اور صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور سییٹرز کے ہمراہ گریٹر سیوریج پلانٹ کا معائنہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان مسلسل بات چیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاک،سعودیہ دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور ان کی پوری ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی اور صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور سییٹرز کے ہمراہ گریٹر سیوریج پلانٹ کا معائنہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان مسلسل بات چیت ہوتی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کے حوالے سے وعدے کر کے گئے ہیں، ان پر عمل کریں گے، ایس تھری بھی وفاقی حکومت کا منصوبہ تھا اور اب صوبائی حکومت کرے گی، اب  کہنا تھا کہ اُمید ہے وزیراعظم کراچی میں منصوبوں کی اسپیڈ سےمتعلق...
    پیپلزپارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو پاکستان کے لیے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی اور صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور سییٹرز کے ہمراہ گریٹر سیوریج پلانٹ کا معائنہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان مسلسل بات چیت ہوتی ہے۔  بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کے حوالے سے وعدے کر کے گئے ہیں، ان پر عمل کریں گے، ایس تھری بھی وفاقی حکومت کا منصوبہ تھا اور اب صوبائی حکومت کرے گی۔ انہوں نے...
    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پا گیا، اس میں کئی ماہ لگے، سعودی عرب بھی اس معاہدے سے خوش ہے۔لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بلا ضابطہ طور پر ہمیشہ سے موجود تھا، دیگر ممالک بھی ایسے معاہدےکا حصہ بننےکی خواہش رکھتے ہیں، اس بارے میں  ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور ہو گی، پاک سعودی عرب معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کر دیے گئے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہر مسلمان ویسے بھی حرمین...
    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون سسٹم ختم ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون سسٹم ختم ہو گیا اور آئندہ دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں خاطر خواہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں آئندہ ہفتے موسم گرم اور خشک رہے گا.اگلے ہفتے بالائی علاقوں میں رات کے وقت درجہ حرارت معتدل رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 )ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ مون سون 2025اب مکمل ختم ہوچکا ، آئندہ ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، تمام دریاﺅ ں میں اب صورتحال نارمل ہوگئی ہے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عرفان کاٹھیا نے بتایا کہ سیلابی کیفیت میں جو بھی صورتحال ہوئی، اس کے بارے آگاہ کریں گے، تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں، ستلج میں پانی کا بہا ﺅتھوڑا سا زیادہ ہے.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ ایم فائیو موٹروے سیلابی پانی کی وجہ سے متاثر ہوئی، ایم فائیو موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا جاچکا ہے، گزشتہ 48گھنٹے سے پانی...
    یوسف رضا گیلانی—فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا مطالبہ ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ 2 دن پہلے رانا ثناء اللّٰہ مجھ سے ملنے کے لیے آئے تھے، ان کے ساتھ سیاسی معاملات اور سیلاب متاثرین کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر بن گئے اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری ایک اہم... چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ اب رانا ثناء اللّٰہ کا بیان سامنے آیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعےنہیں کریں گے۔انہوں نے کہا ہے...
    ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹم کُک نے آئی فون 17 پرو میکس سے لی گئی پہلی تصاویر جاری کر دیں جو 19 ستمبر 2025 کو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔ یہ وہی دن تھا جب بھارت میں آئی فون 17 سیریز باضابطہ طور پر لانچ کی گئی۔ ٹم کُک نے معروف فوٹوگرافرز انیز اینڈ وینوڈھ، مکالین تھامس اور ٹرنک ژو کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس نئے ماڈل سے ابتدائی تصاویر لیں۔ اُنہوں نے ان تصاویر کو #ShotOniPhone فوٹوگرافی کا خوبصورت مظاہرہ‘ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایپل نے نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس 26‘ جاری کردیا، نئے فیچرز کیا ہیں؟ جاری کردہ تصاویر میں پہلی تصویر میں 2 افراد ہاتھ پکڑے شہر کی فٹ پاتھ پر...
    ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے آج سے مون سون کا سیزن ختم ہو گیا ہے اور  آئندہ ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا مون سون سیزن ختم ہونے کے بعد سیلاب زدہ علاقوں سے پانی نکلنا شروع ہو گیا ہے، پانی کا لیول کم ہونے کی وجہ سے اب کافی اضلاع میں کشتیاں بھی آپریشنل نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں مرالہ سے لے کر پنجند تک پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، ابھی پانی کا لیول کم ہو رہا ہے ، بند توڑنا نہیں پڑا ہے۔ان کا...
    پاکستان شوبز کے سینئر اداکار فیصل رحمان کا کہنا ہے کہ وہ شادی نہ کرنے پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔  ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی نجی زندگی پر بات کرتے ہوئے 59 سالہ اداکار فیصل رحمان نے کہا کہ وہ کبھی شادی نہیں کرنا چاہتے کیونکہ وہ اکیلا رہنے میں خود کو آزاد سمجھتے ہیں۔  سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ ’میں شادی نہ کرنے پر خدا کا شکر ادا کرتا ہوں، اس انڈسٹری میں کئی لوگ ہیں جنہوں نے شادی نہیں کی مگر لوگ ان سے سوال نہیں کرتے۔ اکثر لوگوں کو لگتا ہے کہ میں عشق میں مبتلا تھا اس لئے شادی نہیں کی مگر میں نے خود کے سوائے کسی سے کبھی محبت نہیں کی‘۔...
    اسکرین گریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھے شخص کو یہ نہیں پتہ کہ باہر دنیا بدل چکی ہے، اب وہ قصہ پارینہ بن چکا اور پاکستان آگے بڑھ گیا۔سرگودھا میں ماحول دوست الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عوام ترقی کے نئے سفر کا آغاز کرچکے، باتیں ہوتی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا، اب نواز شریف کا دور آیا تو روز ایک خوشخبری آتی ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج خبر آتی ہے کہ اسٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ توڑ دیے، دنیا کے ادارے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا جہاز جب سعودی...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک) فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹرز مشکل کنڈیشنز کا حل ڈھونڈنے لگے ہیں۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ یہاں کھیلنا آسان نہیں ہے، امید ہے کہ آنے والے میچز میں ٹاپ آرڈر کھلاڑی ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصافحہ کے تنازع سے ہمارا کچھ لینا دینا نہیں، یہ بورڈ کا معاملہ ہے۔ واضح رہے کہ 14 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ میں ٹاس کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان آغا سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ میچ کے بعد بھی بھارتی ٹیم مصافحے کے لیے میدان میں نہ...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کی سنوائی کر کے ریلیف دیں۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیف جسٹس کو جب خط لکھا جاتا ہے تو وہ اسے پٹیشن بنا کر سنتے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو سمیت سارے بے بنیاد کیسز بنائے گئے ہیں، سارے گواہان بے بنیاد اور بوگس ہیں جو دباؤ میں گواہی دے رہے ہیں۔ توشہ خانہ ٹو کیس، جیولری سیٹ کی قیمت کم لگائی، 2 اہم گواہوں کا اعتراف، اسلام آباد ہائیکورٹاسلام آبادبانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی... واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی...
    ---فائل فوٹو  گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ 30 ستمبر تک 50 کروڑ ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کا بندوبست کر لیا ہے۔ اس ادائیگی سے زرِمبادلہ کے ذخائر پر کوئی دباؤ نہیں پڑے گا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران 26 ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی جانی تھیں جن میں سے ساڑھے 3 ارب ڈالر ادا کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ باقی واجب الادا قرضوں میں سے 9 ارب ڈالر دوست ممالک کی طرف سے دیے گئے ڈپازٹس ہیں جو وقت آنے پر رول اوور کر دیے جائیں گے۔اسٹیٹ بینک کے گورنر...
    سوشل میڈیا پر ایک شخص کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس نے اپنی عجیب و غریب عادات سے سب کو حیران کر دیا ہے، عام کھانوں جیسے روٹی یا چپاتی کے بجائے یہ شخص پچھلے تین دہائیوں سے صرف انجن آئل پر زندہ ہے۔ مذکورہ شخص کو لوگ آئل کمار کے نام سے جاننے لگے ہیں، وہ روزانہ 7 سے 8 لیٹر موٹر آئل پیتے ہیں اور یہی ان کی زندگی کا واحد سہارا ہے، حیران کن طور پر وہ کبھی اسپتال داخل نہیں ہوئے اور نہ ہی انہیں کوئی سنگین طبی مسئلہ پیش آیا ہے۔ ماہرینِ صحت کے مطابق انجن آئل انتہائی زہریلا اور صحت کے لیے مہلک ہے کیونکہ اس میں ہائیڈروکاربنز، ہیوی اور خطرناک...
    لاہور(نیوز ڈیسک )سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بڑی چیز ہے۔ آج پاکستان کی عسکری طاقت کو تو دنیا مان رہی ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر خطرات تو ہمیشہ سے رہے مگر اب مزید بڑھ گئے ہیں، بھارت اور اسرائیل مل کر خطے کے اندر دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج ہمارے ملک کے اندر سیاسی استحکام کی بہت ضرورت ہے، موجودہ حکمران مینڈیٹ نہ رکھتے ہوئے بھی حکومت میں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا سیلاب کے دوران آپ کو حکمرانوں کا کوئی کردار نظر آ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ آج سے مون سون کا سیزن ختم ہو گیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے کسی بارش کا امکان نہیں، سیلاب زدہ علاقوں سے پانی اب نکلنا شروع ہو گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ چناب میں مرالہ سے لے کر پنج ند تک پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، ابھی پانی کا لیول کم ہو رہا ہے، بند توڑنا نہیں پڑا ہے۔ عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال میں تمام اداروں نے مل کر کام کیا ہے، سب سے زیادہ علی...
    ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو، کہامعرکہ حق میں امریکی صدر کا قائدانہ کردار اسٹریٹجک لیڈر کے طور پر سامنے آیا۔  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے برادر ملک چین کے ساتھ بھی تعمیری اور اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔ بلوچستان میں ہلاک فتنۃ الہندوستان کے متعدددہشتگرد نام نہاد مسنگ پرسنزمیں شامل تھے۔ ایل ایل بی کرنے کے خواہسمند طلبہ کیلئے خوشخبری انہوں نے مزید کہا کہ انخلاکے بعد افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار دہشتگردی میں استعمال ہو رہے ہیں،غیرقانونی افغان باشندوں کے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے شواہدموجود ہیں۔ بھارت میں...
    لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ سے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ وطن واپسی پر خصوصی طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر لندن کے میئر صادق خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے برطانوی حکام سے درخواست کی تھی کہ میئر لندن کو شاہی ضیافت میں مدعو نہ کیا جائے کیونکہ وہ صادق خان کو ایک عرصے سے ناپسند کرتے ہیں اور نہیں چاہتے تھے کہ وہ ونزر کیسل میں ہونے والی تقریب میں شریک ہوں۔ امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ صادق خان اس ضیافت میں شریک ہونا چاہتے تھے لیکن ان کی درخواست پر...
    حال ہی میں مارک زکربرگ نامی شہری نے فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ پر مقدمہ دائر کردیا ہے۔ مدعی مارک زکربرگ ایک وکیل ہیں جن کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا سے ہے جنہوں نے میٹا کی کمپنی فیس بُک کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ مارک کا دعویٰ ہے کہ فیس بُک نے اس کا ذاتی اور کاروباری صفحہ کئی مرتبہ معطل کیا ہے کیونکہ پلیٹ فارم کو لگتا ہے کہ وہ فیس بُک کے بانی کی نقالی کررہا ہے۔ وکیل نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کے آن لائن اشتہارات کی کمائی بھی ضائع ہوجاتی ہے کیونکہ فیس بُک پیج صفحہ غیرفعال ہونے کی وجہ سے اُنہیں کام کرنے میں مشکل ہوئی ہے، رسائی کم ہوئی ہے اور کاروباری نقصان ہوا ہے۔  دوسری جانب...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلبائی پُل پر گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت واجد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔
    طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میرے کہنے پر صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، صادق خان شاید آنا چاہتے تھے، لیکن میں انہیں وہاں نہیں دیکھنا چاہتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میئر لندن صادق خان کو ایک عرصہ سے پسند نہیں کرتا۔ صدر ٹرمپ نے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے کہنے پر صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، صادق خان شاید آنا چاہتے تھے، لیکن میں انہیں وہاں نہیں دیکھنا چاہتا تھا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں میئر لندن صادق خان کا شمار دنیا کے بدترین میئرز میں ہوتا ہے، ہمارے پاس...
    کراچی: مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باوجود پاکستان میں کپاس کی مجموعی پیداوار میں غیر متوقع اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک میں 15 ستمبر2025تک کپاس کی پیداوار گذشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت 40فیصد کا اضافہ ہواجس سے رواں سال روئی اور خوردنی تیل کے درآمدی بل میں بھی کمی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔  چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس کو بتایا کہ کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافے کی بڑی وجہ پنجاب میں زیادہ اگتی کاشت، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے ٹینڈوں کے جلد کھلنے جبکہ سندھ میں کپاس کی پیداوار میں 47 فیصد اضافہ ہے۔  پی سی جی اے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)قیوم آبادمیں بچیوں سے زیادتی کا کیس متاثرہ بچیوں کے بیانات قلم بند کرلیئے گئے ملزم کو بھی شناخت کرلیا۔قیوم آباد پولیس نے ملزم شبیہر شربت والے کو عدالت میں پیش کیا جبکہ چار متاثرہ بچیوں کو بھی پیش کیا گیا جہاں بچیوں نے ملزم کو شناخت کیا اور اپنے بیانات قلمبند کرائے ملزم کے خلاف سات مقدمات درج کیے گئے ہیں، ملزم کو پولیس حصار میں عدالت میں پیش کیاگیا جبکہ عدالتی کارروائی بند کمرے میں کی گئی پولسی کے مطابق ملزم کی یوایس بی سے دو سو سے زائدبچیوں سے زیادتی کی فوٹیجز برآمد ہوئی ملزم جسمانی ریماند پر پولیس کی تحویل میں ہے عدالت میں ملزم کے اعتراف جرم کے بیان کے...
    پنجاب کے شہر بہاولپور میں خاتون نے ساس سے جھگڑے کے بعد بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ المکہ ٹاؤن میں خاتون اور اس کے 2 بچوں کا قتل ہوا، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق 26 سال کی خاتون کا اپنی ساس سےجھگڑا ہوا تھا۔خاتون نے مبینہ طور پر اپنے بچوں کو قتل کرکے خودکشی کی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں میں 4 سال کی بیٹی، ڈھائی سال کا بیٹا شامل ہیں، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے جمعرات کو بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 1لاکھ58کی سطح پر ٹریڈ ہوا جبکہ 1700سے زاید پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 1لاکھ57ہزار900کی بلند سطح پر بندہونے کا ریکارڈ بھی بنادیا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 183ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ 68.45 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹرٹیجک باہمی دفاعی معاہدہ پرسرمایہ کاروں نے مثبت ردعمل اظہار کیا جبکہ میکرو اکنامک استحکام،سرکاری مالیاتی اقدامات اور اصلاحات نے انویسٹر کا اعتماد بحال کیا جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کوکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں...
    جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب دونوں ممالک کو آگے بڑھ کر اپنی صلاحیت کے مطابق اسلامی دنیا کی قیادت کرنی چاہیے۔ سندھ امن مارچ کے اختتام پر کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی صرف پاکستان کی نہیں امت کی، فلسطین، بیت المقدس کی آزادی اور قربانی دینے والوں کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج فلسطین پر قبضے کی بات ہورہی ہے مگر میں نے ایک ہفتے قبل پنڈی کے ایک جلسے میں کہا تھا کہ اسلامی دنیا کے درمیان ایک بلاک ہونا چاہیے، یہ جے یو آئی...
    پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگر ایک بندہ منتخب ہو کر اسمبلی جاتا ہے تو اس کے خلاف صرف آرٹیکل 225 کے مطابق کارروائی ہوگی، بعد از نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو آرٹیکل 62 اور 63 کو فالو کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ بینچ کے سامنے ہمارے پارلیمنٹیرینز کے کیسز زیر التوا تھے، عدالت کو کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہم عدالت سے التجا کر رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف کرے۔ پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ تقریباً...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین کسی بیرونی فوجی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا‘ وزیر دفاع بیجنگ: چینی اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ چین کسی بھی بیرونی فوجی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر دفاع ڈونگ جون کا کہنا ہے کہ چین کسی بھی بیرونی فوجی مداخلت کو ناکام بنانے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا پر سرد جنگ کی ذہنیت چھائی ہوئی ہے، چین تائیوان کی آزادی کے لیے کسی علیحدگی کی کوشش کوکامیاب نہیں ہونے دے گا۔ وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر امن وترقی کا موضوع موجودہ وقت کا بنیادی رجحان ہے، اس نئی صورتحال میں جنگل کے قانون سے...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )مشرقِ وسطیٰ میںبدلتی صورتحال اور اسرائیل کے دوحہ پر حملے کے چند روزبعد ایٹمی طاقت کے حامل واحد اسلامی ملک پاکستان اور اسلامی دنیا کے روحانی مرکزسعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر دنیا کے ماہرین اسے مشرق وسطی میں اہم پیش رفت قراردے رہے ہیں اسرائیل مشرقِ وسطیٰ میں کئی ممالک پر حملہ کر چکا ہے لیکن قطر کے خلاف جارحیت کو اس لیے مختلف قراردیا جارہا ہے کہ قطر نہ صرف امریکا کا اتحادی ہے بلکہ خطے میں واشنگٹن کی مرکزی کمانڈ ”العدید ایئربیس “بھی قطر میں واقع ہے.(جاری ہے) قطری نشریاتی ادارے ”الجزیرہ “کے مطابق واشنگٹن میں مشرق وسطی کے ماہرین کی جانب سے سوال اٹھایا جارہا ہے کہ...
    خلیج تعاون کونسل (GCC) کی مشترکہ دفاعی کونسل کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں دوحہ پر اسرائیلی حملے کو بین الاقوامی قوانین اور عالمی ضوابط کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اجلاس میں قطر پر اسرائیلی جارحیت پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزرائے دفاع اور اعلیٰ فوجی حکام نے اس حملے کو خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے مشترکہ ردعمل پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں شریک وزرائے دفاع نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اقدام صرف قطر ہی نہیں بلکہ پورے خطے کی سلامتی پر حملہ ہے، جسے کسی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اجلاس کے بعد جاری کیے اعلامیہ میں گلف کوآپریشن کونسل نے قطر کے ساتھ...
    بلوچستان کے علاقے چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب ٹیکسی اسٹینڈ میں دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر زور دار دھماکا ہوا جس میں 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے پانچ جاں بحق ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر چمن نے بتایا کہ دھماکے میں تین افراد زخمی ہیں، زخمیوں اور مرنے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ چمن اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر حبیب بنگلزئی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد مسافروں کے سامان میں رکھا ہوا تھا جبکہ اس کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر...
    خلیج تعاون کونسل (جی سی سی ) کی مشترکہ دفاعی کونسل نے جمعرات کو ایک غیر معمولی اجلاس میں قطر پر اسرائیلی حملے کو “خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی” قرار دیتے ہوئے فوری طور پر اجتماعی دفاعی اقدامات کرنے کی منظوری دے دی۔  دوحا پر اسرائیلی حملے کے بعد جی سی سی سربراہی اجلاس میں سیکورٹی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا گیا۔ خلیجی تعاون کونسل کے اعلامیہ کے مطابق جی سی سی ممالک نے مشترکہ فضائی دفاعی نظام کو مزید مضبوط کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق اجلاس کے بعد جاری سرکاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملے کی “سخت ترین الفاظ میں مذمت” کی جاتی ہے، جو ایک خطرناک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ قائدین پر تاریخ کا سب سے بڑا اور منفرد ”کراچی چلڈرن غزہ مارچ“ منعقد ہوا جس میں شہر بھر کے نجی و سرکاری اسکولوں کے لاکھوں طلبہ و طالبات نے شرکت کی,  اس مارچ کا مقصد فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور دہشت گردی کے شکار نہتے بچوں سے اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔شاہراہ قائدین پر تا حد نگاہ طلبہ و طالبات کے قافلے موجود تھے، فضا نعرہ تکبیر، لبیک یا اقصیٰ، لبیک یا غزہ اور آزادی فلسطین کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ مارچ میں شریک بچوں نے فلسطینی پرچم، پٹیاں، کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ بعض طلبہ نے میزائل کے ماڈلز اور کھلونا اسلحہ بھی اٹھا رکھا تھا،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کودونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔(جاری ہے) جمعرات کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ رب العزت کے سائے میں مشترکہ دشمن کے مقابل انشاء اللہ ساری امت متحد ہوگی۔ پاکستان زندہ باد مسلم امہ پائندہ باد۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاہے کہ بھارت کو شکست دینے کےبعد آج عرب ممالک میں پاکستان کو وہی عزت حاصل ہے جو بڑے ممالک کو دی جاتی ہے۔ راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ دنیا میں طاقتور وہ ہے جو بڑے ملک کو شکست دے۔ ہمیں پہلے مسکین کہا جاتا تھا لیکن آج عرب ممالک میں وزیراعظم پاکستان کو وہی عزت دی جاتی ہے جو بڑے ممالک کو دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اربوں ڈالر والے صرف اس لیے عزت دیتے ہیں کیونکہ ہم نے اپنے وطن کا دفاع کیا۔ میجر عدنان کی فیملی سے ہمارا پرانا رشتہ ہے اور ان کے حوصلے پر...
    سعودی، پاکستانی سٹریٹجک معاہدے کی اہمیت، عرب صحافت کی نظر میں WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز جدہ (سب نیوز ) 70 برسوں سے زائد عرصے کے دوران سعودی عرب اور پاکستان نے اخوت اور باہمی اعتماد پر مبنی گہرے تاریخی تعلقات قائم کیے ہیں جو آج بین الاقوامی تعاون میں ایک منفرد نمونہ سمجھے جاتے ہیں۔ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں ممالک کے خلاف جارحیت، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیاسبق ویب سائٹ کے مطابق علاقائی اور عالمی سطح پر تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کے ساتھ یہ تعاون سٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک پہنچ گیا ہے جو دونوں ممالک کی قیادتوں کے اس عزم کو واضح کرتا ہے کہ...
    اسرائیل سے خطرات،عرب ممالک متحرک،اہم سیکیورٹی اقدامات کا اعلان,مشترکہ فضائی نظام،خلیج دفاعی اتحاد کی تشکیل شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز جمعرات (آئی پی ایس )خلیج جوائنٹ دفاعی کونسل نے جمعرات کو دوحہ میں ایک ہنگامی اجلاس کے دوران علاقائی سلامتی کے خدشات، بالخصوص قطر پر حالیہ اسرائیلی حملے کے تناظر میں، متعدد اہم سکیورٹی اقدامات کا اعلان کیا۔عرب نیوز کے مطابق دفاعی کونسل کی جانب سے اعلان کیے گئے اقدامات درج ذیل ہیں،متحدہ کمانڈ کے ذریعے انٹیلیجنس کے تبادلے کو بہتر بنانا، فضائی صورت حال کی تصویر تمام جی سی سی آپریشن سینٹرز کو منتقل کرنا، بیلسٹک میزائلوں کے خلاف ابتدائی انتباہی نظام کی تیاری میں تیزی لانا،، متحدہ عسکری کمان کے ساتھ ہم آہنگی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کو دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2 برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ رب العزت کے سائے میں مشترکہ دشمن کے مقابل انشاء اللہ ساری امت متحد ہوگی۔ پاکستان زندہ باد مسلم امہ پائندہ باد https://x.com/KhawajaMAsif/status/1968539158219215303 ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز مملکت سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض پہنچے تھے جہاں...
    پنجاب کے بعد سندھ کے دریا میں بھی پانی کے بہاؤ میں اضافے کے سبب سکھر بیراج پر اونچے اور کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق سکھر بیراج پر اونچے درجے کی سیلابی صورتحال کے ساتھ5 لاکھ 71 کیوسک کا بہاؤ موجود ہے جبکہ کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا بہاؤ موجود البتہ ممکنہ طور پر سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ گڈو بیراج پر 5 لاکھ کیوسک کے ساتھ درمیانے درجے کا بہاؤ موجود ہے۔ بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث ملک بھر کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ پہاڑی نالوں اور ہل ٹورنٹس کے بہاؤ میں بھی شدید اضافہ متوقع ہے۔ اگلے دو دنوں میں...
    نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں سیلاب کے باعث60 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں،سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال شدید انسانی بحران کی شکل اختیار کرچکی ہے عالمی برادری اس بحران سے نمٹنے کے لئے امداد فراہم کرے.(جاری ہے) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کے سربراہ کالوس گیہا نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں ریکارڈ مون سون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے...
    دریائے چناب میں سیلاب سے بندبوسن کے حالات سنگین، کئی بستیاں پانی میں ڈوب گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )دریائے چناب میں خزان پور کے مقام پر بندبوسن میں سیلاب سے بدستور شدید زمینی کٹا جاری ہے جس کے باعث لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔زمینی کٹا سے درجنوں مکانات ملیامیٹ ہوگئے، متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت مکانوں سے ملبہ نکال رہے ہیں جبکہ لاکھوں کا نقصان ہوچکا۔زرعی زمینیں اور آم کے باغات دریا برد ہونے لگے جبکہ اروی اور تلی کی فصلیں دریا کی نذر ہوگئیں۔سیلاب کے باعث بستی کھوکھر اور بستی کھیڑا صفحہ ہستی سے مٹ گئیں جبکہ شدید زمینی کٹا سے بجلی کے پول دریائے چناب کی نذر ہو...
    ہمیں دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کا درست نظریہ اپنانا چاہیے، چینی وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز بیجنگ : بیجنگ انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں بارہویں بیجنگ شیانگ شان فورم کا آغاز ہوا۔ چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔جمعرات کے روزڈونگ جون نے کہا کہ تاریخ کو یاد رکھنے اور مستقبل کو مشترکہ طور پر تخلیق کرنے کے اس اہم لمحے میں، ہمیں دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کا درست نظریہ اپنانا چاہیے، تاریخ کے انصاف کی مضبوط حفاظت کرنی چاہیے اور وسیع تر مفاہمت کو یکجا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چینی فوج تمام فریقوں کے ساتھ مل کر خودمختاری کی برابری اور جنگ کے بعد...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 ) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور دفاعی معاہدے کے بارے میں اطلاعات تھیں اور ان پر غور بھی کیا جا رہا تھا جاری بیان میں انڈیا کا کہنا ہے کہ دہلی اس اہم پیش رفت کے اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی استحکام کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور اس پر کام جاری رہے گا اور انڈین حکومت اپنے مفادات کے تحفظ اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے.(جاری ہے) ...
    پیرس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مہنگائی‘حکومتی اخراجات میں اضافے اور بیروزگاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اورایک لاکھ کے قریب مظاہرین پیرس میں جمع ہیں ‘ملک کی تمام بڑی ورکر یونینوں نے بھی حکومت کے بجٹ اقدامات کے خلاف ہڑتال اور مظاہروں کی کال دی ہے جس سے ملک بھر میں نقل و حمل رکاوٹیں آرہی ہیں.(جاری ہے) فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق مظاہرین نے پیرس کی مختلف شاہراﺅں پر آگ لگا کر ٹریفک بندکردی جبکہ ٹرین اسٹیشنوں کے راستوں پر مظاہرین اوررکاوٹیں موجود ہیں گزشتہ روزبھی 40ہزار کے قریب مظاہرین نے پیرس میں احتجاج ریکارڈکروایا تھا ‘مظاہرین صدر میکرون کے استعفے اور معاشی اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں جن...
    سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کے بارے میں معلوم نہیں تھا، ان کے لیے یہ سرپرائز تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل کی جارحیت کو سپورٹ کر رہا تھا۔ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ قطر پر حملے کے بعد امریکا نے عرب ممالک کو دھوکا دیا، عرب ممالک کا امریکا پر اعتماد اب ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے اسرائیل ضرور گھبرائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل کی خاطر امریکا نے اپنی خارجہ پالیسی کو تباہ کر لیا ہے۔...
    —فائل فوٹو پاکستان علماء کونسل نے پاکستان سعودی اسٹریٹجک معاہدے پر کل ملک بھر میں یوم تشکر و یوم دعا منانے کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے ایک بیان میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں حرمین شریفین کے دفاع کی سعادت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت، فیلڈ مارشل اور سعودی ولی عہد تعریف کے مستحق ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بھارت کیلئے سرپرائز تھا: مشاہد حسینمشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ قطر پر حملے کے بعد امریکا نے عرب ممالک کو دھوکا دیا، عرب ممالک کا امریکا پر اعتماد اب ختم ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پہنچنے پر سعودی فضائیہ کے ایف-15 لڑاکا طیاروں کی جانب سے پرتپاک استبال کرنے پر ولی عہد، محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ   انہیں سعودی ولی عہد، شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے دیے گئے والہانہ استقبال نے نہایت متاثر کیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اِن کے طیارے کو سعودی شاہی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے غیر معمولی انداز میں اسکواٹ کیا جبکہ سعودی افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔  وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق یہ سب کچھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قائم دیرینہ...
    اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، 21 ستمبر سے مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اے پی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے، معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ...
    واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہاہے کہ " امکان ہے کہ پاکستان اب سعودی پیسوں سے امریکی ہتھیار خرید سکے گاجس کی اسے ضرورت ہے، ٹرمپ انتظامیہ بیچنے پر بھی آمادہ نظر آتی ہے"۔سوشل میڈیا پر اپنے موقف کے حق میں دلیل دیتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ اسی طرح کی خریداری پاکستان نے  1970 کی دہائی میں بھی کی تھی جب امریکی کانگریس پاکستان کے لیے فارن ملٹری فنڈنگ ​​(FMF) کے تحت قرضوں کی منظوری دینے کے لیے آمادہ نہ تھی۔یادرہےکہ سابق سفیر کایہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دارالحکومت ریاض میں باہمی تاریخی  دفاعی معاہدہ ہواہے،سعودی ولی عہد محمد بن...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ ہوگئے۔ ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمن بن عبدالعزیز نے وزیراعظم شہباز شریف کو الوداع کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر یہ دورہ کیا، اس دوران مختلف اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا حالیہ دورۂ سعودی عرب کے دوران شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدہ...
    معرکۂ حق کے دوران بھارت کی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں قربان ہوئیں، جن میں ایک کمسن اور معصوم شہید ارتضیٰ عباس بھی شامل ہے۔ ارتضیٰ عباس ان نہتے شہریوں میں سے تھا جنہیں بھارت نے نام نہاد ’’آپریشن سندور‘‘ کے دوران اپنی درندگی کا نشانہ بنایا۔ شہادت کے وقت ارتضیٰ عباس کے والد، لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس، خود لائن آف کنٹرول کے محاذ پر دشمن کے خلاف صف آراء تھے۔ کمسن بیٹے کی شہادت اُن کے فرائض کے آڑے نہ آئی اور وہ بدستور محازِجنگ پر موجود رہے۔ یہ جذبہ اس بات کی گواہی ہے کہ دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں نہ تو ہماری عوام کے حوصلے پست کر سکتی ہیں اور نہ ہی ہمارے جوانوں کے...
    طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ جبکہ 13 افراد کو بچالیا گیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں 74 افراد سوار تھے جن میں سے زیادہ تر سوڈانی پناہ گزین تھے۔(جاری ہے) یو این ایچ سی آر نے کہا کہ شمال مشرقی لیبیا میں توبروک کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے بعد صرف 13 افراد زندہ بچ گئے جبکہ 61 دیگر لاپتہ ہوگئے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">\ریاض: پاکستان اور سعودی عرب نے دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے ’’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘‘ (Strategic Mutual Defence Agreement – SMDA) پر دستخط کردیے ہیں، جس کے تحت کسی ایک ملک پر ہونے والا بیرونی حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔ اس معاہدے کو خطے میں امن و سلامتی اور دفاعی تعاون کے حوالے سے ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔گزشتہ روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ریاض میں اس معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کی شقوں میں واضح کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک نہ صرف دفاعی تعاون کو مزید وسعت دیں گے بلکہ مشترکہ حکمتِ عملی، فوجی مشاورت اور خطے میں...
    عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف کو الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر نا اہل کیا ،عدلیہ سے امید وابستہ ہے عدلیہ ماتحت عدالتوں پر نظر رکھتی تو ہمارے 3 لوگوں کو 100 سال کی سزا نہ ہوتی،چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اب سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے حکومت کرنے سے پاکستان کا نقصان ہوگا۔پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیٔرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف کی نا اہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت تھی، ان مقدمات میں الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر نا اہل...
    انتخابات سے متعلق دولت مشترکہ کی رپورٹ، پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے 2024 کے عام انتخابات کے حوالے سے دولت مشترکہ کی لیک رپورٹ کے مندرجات سامنے لے آئے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے رپورٹ کو لے کر عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ بولے ہم جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔ سلمان اکرم نے کہا کہ دولت مشترکہ نے اس حقیقت کو تسلیم کیا جو پاکستانی قوم 8 فروری سے جانتی ہے، بہت سے حلقے ایسے ہیں جہاں فام 45 اور...
    چیئرمین پاسبانِ حریت نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیری عوام کی آواز دبانے اور انہیں خوفزدہ کرنے کے لیے ماورائے عدالت قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاسبانِ حریت جموں و کشمیر عزیر احمد غزالی نے حاجن، بانڈی پورہ میں قابض بھارتی فوج کی حراست کے دوران نوجوان فردوس احمد میر کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو مزید مزاحمت اور آزادی کی جدوجہد کے لیے پرعزم کر رہی ہیں۔ عزیر احمد غزالی نے کہا کہ ایک اور کشمیری نوجوان کو غیر قانونی حراست میں تشدد کے ذریعے شہید کرنا...
    امریکی میڈیا کے مطابق زخمی 3 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی کے نارتھ کڈروس ٹاؤن شپ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ملزمان کی جانب سے دوران تلاشی کی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق زخمی 3 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
    پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کا نام بھی ان اہم عالمی رہنماؤں میں شامل ہوگیا ہے جنہیں سعودی عرب میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب میں پرتپاک استقبال، 21 توپوں کی سلامی، سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سرکاری دورے پر بدھ کو جب سعودی فضائی حدود میں داخل ہوئے تو جیٹ طیاروں نے ان کے جہاز کا استقبال کیا۔ کنگ خالد ایئرپورٹ پر ان کے اعزاز میں سعودی مسلح افواج کے دستے نے سلامی دی وزیراعظم کی ریاض آمد پر پورے شہر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے۔ #PICTURES: Crown Prince Mohammed bin Salman receives Pakistan’s Prime...
    نیو یارک؍ لاہور؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں سیلاب کے باعث 60 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال ’شدید انسانی بحران‘ کی شکل اختیار کرچکی ہے ۔ عالمی برادری اس بحران سے نمٹنے کے لیے امداد فراہم کرے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور کے سربراہ کالوس گیہا نے ا پنی حالیہ رپورٹ میںکہا کہ پاکستان میں ریکارڈ مون سون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی تعاون کے نئے باب کا آغاز کیا۔ایاز صادق نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بصیرت اور قیادت پر فخر کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلام اور امن کی مشترکہ طاقت ہیں اور ان کا اتحاد ناقابلِ شکست ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن وسلامتی کے فروغ کے لیے تاریخی اقدام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  امتِ مسلمہ کی واحد امید پاکستان ہے اور یہ ہر قیمت پر امت کا دفاع اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدہ (سید مسرت خلیل ) جدہ میں سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے 23 ستمبر کو ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ ‘‘6 اوورز ہنگامہ’’ میں کرکٹ کا رنگ جما دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس ہوئی، جس کی نظامت جہانگیر خان نے کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈبلیو پی سی اے کے جنرل سیکریٹری سہیل احمد تھے، جبکہ ایگزیکٹیو ممبر کاشف مرزا اور انٹرنیشنل امپائر و ٹورنامنٹ کمیٹی کیہیڈ اف ٹیکنیکل ایڈوائزر اسامہ سعد بھی موجود تھے۔پریس کانفرنس سے خطاب میں ٹورنامنٹ کے چیف ارگنائزر ند?م الندوی نے بتایا کہ یہ منفرد طرز کا ٹورنامنٹ ہوگا، جس میں چار رنز کو چھ اور چھ رنز کو دس گنا جائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کو 22-2021 کے دوران قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت 11 ارب 15 کروڑ روپے کم ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ بلوچستان کو 22-2021 کے دوران این ایف سی ایوارڈ کے تحت 11 ارب 15 کروڑ کم ملے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس سے سیکرٹری خزانہ کی غیرحاضری پر ارکان نے برہمی کا اظہار کیا۔ پی اے سی ارکان کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے مالیاتی معاملے پر سیکرٹری خزانہ کا غیر حاضر ہونا ناقابل قبول ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ 11 ارب سے زاید کی رقم قابل تقسیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: اقوام متحدہ نے  کہاہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور فوجی کارروائیوں کے باعث خواتین کو سڑکوں پر بچوں کو جنم دینے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (UNFPA) کے مطابق غزہ میں صحت کی سہولیات کے خاتمے کے نتیجے میں ہزاروں حاملہ خواتین بے سہارا ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت غزہ کی خواتین کو ڈاکٹروں، اسپتالوں اور صاف پانی کے بغیر سڑکوں پر زچگی کرنے پر مجبور کر رہی ہے، تقریباً 23 ہزار خواتین کو طبی سہولت میسر نہیں، جبکہ ہر ہفتے 15 کے قریب بچے بغیر کسی طبی مدد کے پیدا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ٹی20 ایشیا کپ 2025ء کے 10ویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مراحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای کی ٹیم 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 17 اعشاریہ 4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔راہول چوپڑا 35، دریو پرشانت 20، محمد وسیم 14 اور علی شان شرافو 12 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور ابرار احمد نے 2، 2 جبکہ سلمان علی آغا اور صائم ایوب نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔اس سے قبل یو اے ای ٹیم کے کپتان محمد وسیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا...
    ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ اِس معاملے میں جتنے پاسپورٹ جاری ہوئے ان کو بلاک کردیا گیا، اِن پاسپورٹس کی دوبارہ تجدید نہیں ہوئی اور نہ ہی ہوگی، یہ بہت ہی تشویش ناک معاملہ ہے۔ کنوینر کمیٹی کا کہنا تھا کہ جس طرح کے حالات ہیں اِن پاسپورٹ کا غلط استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد سمیت 25 پاسپورٹس آفس سے 32 ہزار 6 سو 74 پاسپورٹس چوری کے معاملہ پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ اِس معاملے میں جتنے پاسپورٹ جاری ہوئے ان کو بلاک کردیا گیا، اِن پاسپورٹس کی دوبارہ تجدید نہیں ہوئی اور نہ ہی ہوگی، یہ بہت ہی تشویش ناک معاملہ ہے۔ کنوینر کمیٹی...
    سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے" (SMDA) معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ جو دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں کیخلاف تصور ہوگی، پاک سعودیہ کا دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے" (SMDA) معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ جو دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی...
     ریاض ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے مملکت سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ولی عہد و وزیر اعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی پر وقار دعوت پر پاکستان کے وزیر اعظم  محمد شہباز شریف نے 17 ستمبر 2025 - 25/3/1447 ہجری کو مملکت سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، نے ریاض کے ال یمامہ پیلس میں وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کیا۔  دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے وفود کی موجودگی میں مذاکرات کا باضابطہ اجلاس منعقد کیا۔  اجلاس کے آغاز...
    محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، لاہور، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، نارووال، قصور، حافظ آباد، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا  تھا کہ خیبرپختونخوا کے اضلاع پشاور، سوات، کوہاٹ، مردان، دیر، چترال، بنوں، باجوڑ، ایبٹ آباد، صوابی اور مانسہرہ میں بھی بارش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ٹی20 ایشیا کپ 2025ء کے 10ویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو147 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں یو اے ای ٹیم کے کپتان محمد وسیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔گرین شرٹس کی طرف سے فخر زمان نے یو اے ای کے خلاف نصف سنچری اسکور کی، وہ 36 گیندوں پر 50 رنز بناکر پویلین لوٹے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔پاکستان کی طرف سے دوسرا بڑا اسکور شاہین شاہ آفریدی کا رہا، انہوں نے 14 گیندوں پر 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان سلمان علی...
    ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں دو الگ الگ بارودی سرنگ کے دھماکوں میں تین افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ سوئی میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکوں کی آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پہلا دھماکا لنجو کے نزدیک سغاری گاؤں میں ہوا جہاں ایک خاتون حیات چاکرانی اپنی 8 سالہ بیٹی اور ایک مقامی شخص غلام نبی گھر سے باہر نکلتے ہوئے جاں بحق ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ لاشیں شناخت کے قابل نہ رہیں جبکہ دوسرا دھماکا یارو پٹ کے سرحدی علاقے میں پیش آیا، جہاں دو مرد، ایک خاتون اور ان کا 10 سالہ بیٹا زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر لیویز...
    اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں سیلاب کے باعث60 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں،سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال’ شدید انسانی بحران’ کی شکل اختیار کرچکی ہے ،عالمی برادری اس بحران سے نمٹنے کے لیے امداد فراہم کرے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے ) کے سربراہ کالوس گیہا نے ا پنی حالیہ رپورٹ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریکارڈ مون سون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے...
    پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس وقت عوام مایوسی کے عالم میں ہیں، چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ ہمارے زیر التوا مقدمات پر قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ ماتحت عدالتوں پر نظر رکھتی تو ہمارے 3 لوگوں کو 100 سال کی سزا نہ ہوتی، اب سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اب سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے حکومت کرنے سے پاکستان کا نقصان ہوگا۔ پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا...
    چیئر مین پی سی بی کی وسیع مشاورت:پاکستانی ٹیم کو آج میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز دبئی(آئی پی ایس ) ایشیا کپ میں میچ ریفری کے تبدیلی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے ، تاہم پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج کھیلے جانے والا میچ ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیا گیا ہے۔پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج دبئی اسٹیڈیم میں میچ شیڈول ہے۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جانا تھا۔ترجمان پی سی بی عامر میر کا کہنا ہے کہ بات چیت چل رہی ہے، پاکستان اور یو اے ای کے میچ کا وقت ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ ترجمان...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کہا ہے کہ پاکستان میں6ہزارسے زیادہ ادویاتی پودے پائے جاتے ہیں جن کا روایتی استعمال صدیوں پر محیط ہے جبکہ یہ قدرتی وسائل ملک کی پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روایتی جڑی بوٹیوں کے علم کا امتزاج نینو ٹیکنالوجی کے جدید سائنسی شعبے کے ساتھ ہی قدرتی ادویات کا مستقبل ہے۔ نینو ٹیکنالوجی ایک کثیرالجہتی میدان ہے جو حیاتیات، انجینئرنگ، فزکس اور کیمسٹری سمیت مختلف شعبوں کے انضمام پر مبنی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اب سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے. نفرتوں سے حکومت کرنے سے پاکستان کا نقصان ہوگا۔پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف کی نا اہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت تھی. ان مقدمات میں الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر نا اہل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت سے استدعا کی کل سماعت کر لی جائے، عدلیہ سے امید وابستہ ہے.عدلیہ کو کہتے ہیں کہ ریلیف اور انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے. کل اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کے ساتھ جو کچھ...
    اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میں ٹوٹ جا ئوں گا تو یہ غلط فہمی ہے ، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی سمجھتا ہے کہ میں ٹوٹ جا ئو ں گا تو یہ غلط فہمی ہے، یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکاں گا جو مرضی کرلیں غلامی قبول نہیں کروں گا، چاہتا ہوں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے۔یہ بات علیمہ خان نے توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ اگر آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی20 رینکنگ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نویں پوزیشن حاصل کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کتنے پاکستانی کرکٹر شامل؟ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تازہ رینکنگ میں بنگلہ دیش کو افغانستان کے خلاف گزشتہ روز حاصل ہونے والی کامیابی کا صلہ مل گیا، جس کے نتیجے میں وہ ایک درجہ ترقی پا کر نویں نمبر پر آ گیا، جبکہ افغانستان ایک درجہ نیچے جا کر دسویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔ بیٹنگ کے شعبے میں بھارت کے اوپنر ابھشیک شرما نے اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم...
    پاکستان میں گلیشیئرز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں: چیئرمین این ڈی ایم اے کا انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں گلیشیئرز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے مون سون اور موسمیاتی خطرات پر بریفنگ دی۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان ہر آنے والے سال میں موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہوگا، عالمی سطح پر درجہ حرارت میں اضافہ موسمیاتی تبدیلی کی بڑی وجہ ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ رواں سال...
    دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور ان کی سطح مستحکم ہے۔ فیڈرل فلڈ کمیشن کے مطابق دریائے چناب میں پنجند پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور سطح مزید کم ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر معین وٹو نے بتایا کہ تربیلا ڈیم 27 اگست سے 100 فیصد بھرا ہوا ہے جبکہ منگلا ڈیم 96 فیصد بھرا ہوا، مزید 4 فٹ کی گنجائش باقی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کی توجہ نقصانات کے جائزے اور متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب، ترجمان پی ڈی ایم اے...
    آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جو مختلف واقعات میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبیبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خضدار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب کو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خضدار میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ جس میں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ بیان کے مطابق "فتنہ الہندوستان" کے دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر...
    بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو گھٹیا پن میں حد سے تجاوز کرنے لگے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے واضح کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں ٹرافی محسن نقوی کے ہاتھ سے وصول کریں۔ بھارتی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے سوریا کمار یادیو کا یہ پیغام ایشین کرکٹ کونسل کو پہنچادیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کے ساتھ ساتھ ایشین کرکٹ کونسل کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں۔ دوسری جانب پی سی بی نے آئی سی سی کو میچ ریفری کی تبدیلی سے متعلق ایک اور خط لکھ دیا ہے۔ پی سی بی نے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا اپنا اصولی مطالبہ...
    عمان(نیوز ڈیسک)بنوں کے گاؤں خوجڑی کے 23 ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے، ایک ماہی گیر کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 22 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ بنوں سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ ماہی گیر 6 ستمبر کو مچھلیاں پکڑنے کے لیے گوادر سے عمان گئے تھے تاہم حادثے کا شکار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ ماہی گیروں کے لانچ کو حادثہ کمپریسر میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا۔ ایک شخص کو قریبی بحری جہاز کے عملے نے بچا لیا جبکہ باقی 22 افراد کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ ادھر ماہی گیروں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عمان میں...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے اعتراف کیاہے کہ جو لوگ پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ نہیں کرتے وہ خود جوابدہ ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما کوثر کاظمی نے عمران خان کے ٹویٹ کا ذکر کیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی پارٹی کی قیادت سے استدعا کی ہے کہ میرے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا کریں،  جو پی ٹی آئی کی قیادت عمران خان کو ری ٹویٹ نہیں کر رہی وہ جانتی ہے کہ عمران خان کی زبان جنرل عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے خلاف ہے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کے...
    مظفر آباد(ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں آزاد جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ،21 ستمبر سے مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اے پی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے، معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ...
    ماسکو: روس نے یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی یونین اس کے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرے تو ماسکو جوابی کارروائی کرے گا۔ امریکی اور یورپی پابندیوں کے بعد روس کے تقریباً 300 سے 350 ارب ڈالر کے اثاثے یورپ میں منجمد ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن ان رقوم کو یوکرین کے دفاع کے لیے استعمال کرنے کا طریقہ ڈھونڈ رہا ہے۔ سابق روسی صدر دمتری میدویدیف نے کہا کہ اگر یورپ نے اثاثوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو روس یورپی ممالک اور برسلز کے حکام کے خلاف "ہر ممکنہ طریقے" سے کارروائی کرے گا، چاہے وہ عدالتوں میں ہو یا عدالت سے باہر۔ روسی...
    ویب ڈیسک:  خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنایا تاہم پولیس نے دلیری اور حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے میریان تھانے پر حملہ کیا جسے 20 منٹ میں ناکام بنا دیا گیا، میریان میں مزنگ چوکی پر بھی درجنوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جہاں فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے 3...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور ایران نے صحت، تعلیم، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، ٹرانسپورٹ سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان 22 ویں مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس تہران میں ہوا، جس میں دونوں ممالک کا باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر تجارت جام کمال ایرانی وفد کی سربراہی وزیر اربن ڈیولپمنٹ فرزانہ صادق نے کی۔ دونوں ممالک کے درمیان اہم پروٹوکولز پر دستخط ہوئے۔ دونوں ممالک کے درمیان پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر...