Jasarat News:
2025-11-05@02:39:10 GMT

غزہ میں دو روزہ تعطل کے بعد انٹرنیٹ اور لینڈ لائن سروس بحال

اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT

غزہ میں دو روزہ تعطل کے بعد انٹرنیٹ اور لینڈ لائن سروس بحال

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ: اسرائیلی حملوں کے باعث دو روز تک معطل رہنے والی انٹرنیٹ اور لینڈ لائن سروسز بالآخر بحال کردی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس  کے مطابق فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پالتل) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زمینی صورتحال کی سنگینی کے باوجود کمپنی کی ٹیموں نے غزہ اور شمالی غزہ کی گورنریٹس میں خدمات کی بحالی کو ممکن بنایا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی نے اعلان کیا تھا کہ مسلسل اسرائیلی حملوں اور مرکزی شاہراہوں کو پہنچنے والے شدید نقصان کی وجہ سے شمالی غزہ اور غزہ شہر میں لینڈ لائن انٹرنیٹ اور کمیونیکیشن سروسز متاثر ہوئی ہیں،  ان تعطل کی وجہ سے غزہ پٹی مکمل طور پر بیرونی دنیا سے کٹ کر رہ جاتی ہے، جس کا براہِ راست اثر اہم شعبوں پر پڑتا ہے۔

متاثرہ شعبوں میں سول ڈیفنس، ایمبولینس سروسز اور اسپتال شامل ہیں جبکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی تقسیم میں بھی رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں اور روزمرہ زندگی کا نظام مفلوج ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ پر اپنی مسلسل مہم کے دوران بارہا جان بوجھ کر کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ نیٹ ورکس کو طویل عرصے کے لیے بند کیا ہے جو تقریباً دو برسوں سے جاری ہیں۔ اس پالیسی پر اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بارہا مذمت کی گئی ہے اور اسے ’’خطرناک اور غیراخلاقی قرار دیا گیا ہے، اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے اس عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

یورومیڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 12 سے زائد بار مکمل کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ بلیک آؤٹ ریکارڈ کیے جاچکے ہیں، تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ ایک منظم پالیسی ہے جس کا مقصد غزہ کو دنیا سے کاٹ دینا اور اسرائیل کے جرائم کو چھپانا ہے۔

خیال ر ہے کہ غزہ میں امریکا اور اسرائیل امداد کے نام پر دراصل دہشت گردی کررہے ہیں جبکہ عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور مسلم حکمران اپنی عیاشیوں میں مگن ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حیدر آباد ، ایک روزہ ڈینگی علاج کیلیے مفت طبی کیمپ کا قیام

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کی یونین کونسل 32کے چیئرمین اظہر شیخ اور دیگر منتخب نمائندوں کی جانب سے بھائی خان چوک پر یوسی دفتر میں ڈینگی کے علاج کیلئے ایک روزہ مفت طبی کیمپ لگایا گیا جس میں بڑی تعداد میں علاقے کے لوگوں کے ڈینگی کے مفت ٹیسٹ کئے گئے ، جبکہ ڈینگی وائرس سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر یوسی 32کے چیئرمین اظہر شیخ نے کہاکہ ڈینگی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ، لوگ ڈینگی مرض میں مبتلا ہوکر علاج کرانے پر مجبور ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی بدحالی کے باعث پہلے ہی شہری پریشان تھے اوپر سے ڈینگی کی وبا نے شہریوں کا ذہنی سکون برباد کردیا ہے ایسے میں ہم منتخب نمائندوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ اپنے حلقے کے عوام کو اس حوالے سے ریلیف فراہم کریں اور اسی سلسلے میں ہم نے اپنی یوسی کی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیاگیا کہ سب سے پہلے ڈینگی کے بلڈٹیسٹ فری کریں ، سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے آکر ٹیسٹ کروائے ، پہلے ہم نے اپنی یوسی کی حد تک یہ ٹیسٹ رکھے تھے پھر صورتحال دیکھ کر اندازہ ہوا کہ لوگوں کے پاس ٹیسٹ کرانے کی بھی سکت نہیں ہے ہم نے پورے حیدرآباد کیلئے یہ ٹیسٹ فری کردیئے ہیں۔ ہم ڈینگی سے متاثر افراد کو ٹوکن دیتے ہیں جسے لے کر جاجیانی ہسپتال جاتے ہیں وہاں پر ٹیسٹ فری کیا جارہا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال
  • حیدر آباد ، ایک روزہ ڈینگی علاج کیلیے مفت طبی کیمپ کا قیام
  • ایئر کرافٹ انجینیئرز کا احتجاج، قومی ایئر انتظامیہ آپریشن بحال رکھنے میں کامیاب
  • لاہور میں جدید ڈوکنگ ڈرونز کا پائلٹ پراجیکٹ شروع
  •   کینیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 26 افراد ہلاک
  • مصروف ترین شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر گرین لائن منصوبے پر سڑک کو اکھاڑنے کے بعد تعمیراتی کام روک دیا گیا
  • وٹنس پروٹیکشن ایکٹ پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف درخواست بحال
  • تنزانیہ کی صدر  نے دوسری مدت کیلیے حلف اٹھا لیا، ملک بھر میں انٹرنیٹ بند، احتجاج جاری
  • اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 فلسطینی شہید
  • جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی