پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ غیر معمولی واقعہ ہے‘ راشد نسیم
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250920-08-9
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنماراشد نسیم نے کہا ہے کہ دنیا اس وقت معجزاتی دور میں داخل ہوگئی ہے اور غزہ وفلسطین میں مسلمانوں کی عظیم اور بے مثال قربانیوں نے گویا ایک معجزاتی دور کا آغاز کردیا ہے ،اللہ تعالیٰ نے اپنی حجت تمام کردی ہے غزہ اور انسانیت پر اور مسلمانوں پر، جب حجت تمام ہوجائے تو اللہ تعالیٰ کے معجزے رونما ہونے لگتے ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ بھارت اور پاکستان کی جنگ میں غیر متوقع طور پر بھارت کو شکست فاش نصیب ہوئی اور خلاف عقل اسرائیل نے قطر پر فضائی حملہ کردیااس طرح سے تجزیہ نگاروں کے تمام تر تجزیے فیل ہوگئے۔سعودی عرب اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ بھی ایک غیر معمولی واقعہ ہے اور2 بچھڑے ہوئے بھائی پاکستان اور بنگلا دیش کے بہترین تعلقات سے بھی دنیا اور تاریخ نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہوںگے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے مسجد اطہر ڈائمنڈ سٹی نزد گلشن معمار میں خطبہ جمعہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نبیؐ کی بعثت کے موقع پر خود یہ اعلان فرمایا تھا کہ نبی کریمؐ کی ہدایات اور دین حق بالآخر دنیا میں غالب آئے گا، حالات تیزی سے اس طرف بڑھ رہے ہیں،امت مسلمہ بالخصوص پاکستانیوں کو اس حوالے سے تیاری کرنی چاہیے۔پاکستان جورمضان المبارک اور شب قدر کی رات کو وجود میں آیا تھا اللہ تعالی اس عظیم الشان مہینے اوردن میںمعرض وجود میں آنے والے ملک کو ضائع نہیں کرے گا،پاکستان کا بھرپور رول گویا اب شروع ہوگیا ہے اس لیے پاکستانی عوام پر شکر کی کیفیت طاری ہونی چاہیے اور شکر کا تقاضا یہ ہے کہ پاکستان بننے کے تقاضے کے مطابق قرآن کے پیغام اور نظام کو اس ملک میں نافذ کریں تو اللہ تعالیٰ کی رحمتیں، برکتیںاور نصرتیں مزید بڑھ جائیں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اللہ تعالی
پڑھیں:
بھارت ابھی تک پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، عطاء اللہ تارڑ
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت ابھی تک پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ پاکستان نے دنیا بھر میں سفارتی کامیابیاں حاصل کی ہیں جسے پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔
اسلام آباد میں ”پاکستان کی سفارتی کامیابیوں“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے لئے سفارتی محاذ پر کام کرنے والوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دنیا تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا فارن سروس سب سے بہترین ہے، ہماری فارن سروس کی عظیم روایات ہیں جن پر ہمیں فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہماری فارن سروس روایات کو بخوبی آگے بڑھا رہی ہے، سفارت کاری ایک فن ہے جو صرف سیکھنے سے نہیں بلکہ تجربے اور محنت سے آتا ہے، فارن سروس کے افسران نے ہمیشہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، پاکستان پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا جھوٹا الزام لگایا گیا، پہلگام واقعے کے فوری بعد پاکستان پر الزام عائد کردیا گیا، پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارت کو پہلگام واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی، دوست ممالک نے بھی پاکستان کے موقف کی تائید کی، سفارتی کوششوں کے باعث پوری دنیا سے ہمیں بھرپور حمایت ملی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ہم نے اپنے سے چار گنا بڑی طاقت کو شکست فاش دی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ کی طرح جارحیت کا مرتکب رہا ہے، بھارت ابھی تک پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، ہمارے کوسٹ گارڈز نے بھارت کے لئے جاسوسی کرنے والے ملاح کو گرفتار کیا ہے جس نے بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں استعمال ہونے کی تمام کہانی دنیا کے سامنے سنائی۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جب ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہماری مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہم نے فتح حاصل کی، معرکہ حق میں ہماری فضائیہ کا کردار سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں معاشی اسٹریٹجک فریم ورک کا اجراء انتہائی اہم پیشرفت ہے، اب ہمارا ہدف ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ ہے، وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ مضبوط روابط اور تجارت کے لئے پاکستانی بندرگاہوں کا استعمال ہماری ترجیح ہے، ہم نے معاشی میدان میں نئی بلندیوں کو چھونا ہے، دوست ملکوں کے ساتھ اقتصادی و تجارتی روابط مزید مضبوط بنانے ہیں۔