ایس ایچ او چونڈ کو کو فوری برطرف کیا جائے ،ممتاز حسین سہتو
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250920-08-10
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنما سید جاوید شاہ جیلانی پر جھوٹے مقدمات فوری ختم کیے جائیں، ایس ایچ او سوراہ چونڈکو کو برطرف ، وڈیروں کی خدمت و خوشامد میں غریب عوام پرظلم کرنا بند کیا جائے۔چونڈ کو پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ممتاز حسین سہتو کا کہنا تھا کہ سید جاوید شاہ جیلانی کو ضمانت ملنے کے بعد بھی لاک اپ کرنا ان پر ان کے رشتے داروں پو جھوٹے مقدمات قائم کرنا توہین عدالت ہے ، پولیس کا 3افراد سے ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت لے کر انہیں چھوڑ دینے سے محکمہ پولیس کا وقار مجروح ہوا ہے ، آئی جی سندھ پولیس فوری طور پر اس واقعے کا نوٹس لیں اور رشوت کی رقم فوری طور پر متاثرہ افراد کو واپس کی جائے ، انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او چونڈکو کے خلاف توہین عدالت اور شریف شہریوں کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کیا جائے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سکھر: روہڑی میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس
سکھر کے علاقے روہڑی میں بے زبان جانور کے ساتھ ظلم کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سخت نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جانور کے ساتھ اس طرح کا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کاؤنسل سکھر سید کمیل شاہ کو فوری طور پر اونٹ کا علاج کرانے کی ہدایت دی۔ کمیل شاہ نے اونٹ کے مالک سے رابطہ کر کے علاج کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کاؤنسل نے مختیارکار کو جانوروں کے ڈاکٹر کے ساتھ جائے وقوعہ بھیج دیا تاکہ زخمی اونٹ کو فوری طبی امداد دی جا سکے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ اونٹ کا علاج کر کے رپورٹ پیش کی جائے اور جانوروں کے ساتھ ظلم کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔