data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امن کی فاختہ محاورہ استعمال ہو تا ہے ۔چین کی بانسری بجانے کی تلقین کی جاتی ہے ۔ یعنی امن ،چین وسکون انسان کی ضرورت اور خواہش ہے۔جنگ وجدل ،قتل و غارت ،خونریزی ناپسندیدہ عمل ہیں۔ کیا واقعی سب کے لئے نا پسندیدہ عمل ہے،نہیں سب کی رائے یہ نہیں ہے جبھی تو مختلف خطوں میں جنگ چھڑی ہوئی ہے ۔غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہیں ،لاکھوں شہید ہو گئے ،بے گھر ہو گئے ،یتیم و بے آسرا ہو گئے۔ ظلم وتشدد اور بر بریت کی ایسی مثال کہیں نہیں ملتی۔اسظلم کے خلاف آواز اٹھانی چا ہئے اسے روکنا چاہئے ،عالمی برادری کو اس ظلم کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کر نا چاہئے۔ اس مقصد کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے کا قیام عمل میں لا یا گیا تھا ۔ اقوام متحدہ امن قائم کرنے میں نا کام رہا ہے۔
دوسری جنگ عظیم کے وقت ایک سائنسی ایجاد (ڈاینا مائٹ) بنایا تاکہ پہاڑوں کو کا ٹ کر سڑک بنائی جائے ۔مگر اس ایجاد کو جنگ میں استعمال کیا گیا۔پھر الفرڈ نوبل نے ایک ادارہ قائم کیا جو کہ امن قائم کرنے والے فرد کو نوبل انعام دیا جاتا ہے۔
جہاں جہاں کمزور اقوا م ہیں وہاں طاقت ور ان پر غالب ہیں۔ کشمیر بھی اس جنگی صورتحال سے دو چار ہے یہاں بھی امن کی ضرورت ہے اقوام متحدہ کی قرارداد موجود ہیاں کے کشمیری اعوام کو استصواب رائے کا حق دیا جائے مگر انڈیا نے اس پر عمل نہیں کیا بلکہ آئینی تریم کے ذرئعے قانون میں ردو بدل کر کے اپنی حکومت قائم کر لی۔
یو کرین اور روس میں جنگ جاری ہے وہاں بھی امن قائم کر نے کی ضرورت ہے۔
اسرائیل نے فلسطین کے ساتھ ساتھ ایران اور لبنان پر حملہ کیا اس طرح اد جنگ میں جوابی کاروائی کے نتیجے میں یمن ،لبنان اور ایران شامل ہوگئے۔
پاکستان ایک پر امن ملک ہے اس نے ملک کی توسیع کے لئے یا وسائل پر قبضہ کے لئے کبھی بھی حملہ نہیں کیا ہمیشہ اپنا دفاع کیا جب جب اس پر جنگ مسلط کی گئی۔ حالانکہ عالمی برادری میں اور بالخصوص امت مسلمہ میں پاکستان عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے اس کی جوہری قوت کی وجہ سے ایک خاص تو قیر ہے ۔جسے اس نے تحفظ اور امن کی خا طر رکھا ہوا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سیلابی صورتحال ، کوٹری بیراج ہیڈ ورکس پر کنٹرول روم قائم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) چیف انجینئر ایریگیشن کوٹری بیراج حیدرآباد کے اعلامیہ کے تحت سیلابی صورتحال کے دوران کوٹری بیراج ہیڈ ورکس پر قائم کنٹرول روم اور فلڈ ایمرجنسی لائزن افسران کے نئے رابطہ نمبرز جاری کردیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فلڈ ایمرجنسی آفیسر طارق اسد عرسانی ایگزیکٹو انجینئر کوٹری بیراج ڈویژن جامشورو کے دفتر کا نمبر022-2119036،موبائل نمبر0319-3982788،0301-3532462جبکہ فلڈ لائژن آفیسر علی عزیر شیخ
اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ویئر سب ڈویژن جامشورو کے دفترکا نمبر022-2119037، موبائل نمبر0300-3444336ہے- اس ضمن میں عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے دوران بروقت مذکورہ نمبرز پر رابطہ کریں۔