وزیراعلی کی ہدایت پرگجرات میں بارشی پانی کی نکاسی کے لئے رات بھر مسلسل آپریشن، شہر صاف
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرگجرات میں بارشی پانی کی نکاسی کے لئے رات بھر مسلسل آپریشن جاری ہے، شہر صاف ہوگیا-گجرات میں سینٹری ورکر سیور لائنوں کی صفائی پر مامور ہیں-واسا، ویسٹ مینجمنٹ اور دٹ ٹیمیں گجرات شہر میں متواتر سرگرم عمل ہیں-گجرات کے تمام ڈسپوزل سٹیشن پوری کیپسٹی پر چلا دئیے گئے -نکاسی آب کے لئے جدید ترین مشینری بھی فوراطلب کرلی گئی، نالوں کی دوبارہ صفائی ہوگی-گجرات جیل چوک،شاہ جہاں روڈ،ریلوے روڈ، سرکلر روڈ، مچھلی چوک نور پور شرقی میں بارشی پانی کا نکاس بنایا جائے گا-قمر سیالوی چوک،گلزارِ مدینہ چوک،ٹمںبل نواب چوک جی ٹی روڈ، شاہ حسین روڈ غریب پورہ میں نکاسی آب کاانتظام کیا جائے گا- آئس فیکٹری روڈ پر سیوریج لائنوں سے گندگی اور پلاسٹک نکالنے کا رات بھر عمل جاری رہاہی-وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گجرات کے لئے ورلڈ کلاس جدید ترین سیوریج سسٹم کی منظوری دیدی ہی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر گجرات کے نئے سیوریج سسٹم پر جلد کام شروع ہوگا-.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لئے
پڑھیں:
گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش، وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونت کی یقین دہانی
فوٹو: سوشل میڈیا
پنجاب میں گوگل کی جانب سے گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروادی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی کےاعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، کمپنی نے پنجاب میں لیپ ٹاپ کی تیاری کی پیشکش کردی۔
ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں 3 بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے، لیپ ٹاپ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ٹول کٹ اور اے آئی جیمنائی انسٹال کرنے کا بھی بتایا۔
وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب بنانا ہمارا عزم ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے تعلیم اور خاص طور پر بچیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم دینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کو متاثر کن قرار دیا۔