رواں سال کا دوسرا سورج گرہن آج ہوگا‘ پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن) رواں سال کا دوسرا سورج گرہن آج اتوار کی رات ہو گا۔سپارکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب ہو گا لیکن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، سورج گرہن کا آغاز 21 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 30 منٹ پر ہو گا۔22 ستمبر کو رات 12 بجکر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہو گا، جزوی سورج گرہن کا اختتام رات 2 بجکر 55 منٹ پر ہوگا، رواں سال کا دوسرا سورج گرہن بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔سپارکو کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پیسیفیک، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا اور آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا دوسرا روز
---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیاایکسپو سینٹر کراچی میں جاری نمائش میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا آج دوسرا روز ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس میں دنیا بھر سے 44 ممالک کے وفود، 28 بین الاقوامی اور 150 مقامی کمپنیوں سمیت 176 نمائش کنندگان ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔
تقریب کے دوران شیڈول دو روزہ میری ٹائم کانفرنس کا آغاز بھی آج سے ہوگیا ہے۔
کانفرنس کے دوران بحری امور سے متعلق عالمی ماہرین بھی مقالے بھی پیش کریں گے۔
نمائش میں ایک مکمل پولین ایرانی کمپنیوں کے اسٹالز پر مشتمل ہے۔ ترکیہ اور سعودی عرب کی جانب سے بھی نمائش میں اسٹالز لگایا گیا ہے۔
پائمک کے انعقاد کا مقصد بلیو اکانومی کو پروان چڑھانا اور بحری تجارت کو فروغ دینا ہے۔