سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی ہنگامی بحالی، مریم نواز کی خصوصی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کے کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیے گئے ہیں۔ مختلف وزرا اور محکمے اس عمل کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، مریم اورنگ زیب، کاظم پیرزادہ، صہیب بھرت اور رانا سکندر حیات نے اپنی نگرانی میں مختلف مقامات پر بحالی کے اقدامات شروع کروائے۔ وزیراعلیٰ نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت اپنے یو ٹیوب چینل سے بیانیے کی جنگ جیت پائے گی؟
علی پور میں بحالی کی سرگرمیاںعلی پور میں متاثرہ سڑکوں اور شگاف پر کرنے کے لیے ٹیمیں سرگرم ہیں۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیمیں بھاری مشینری کے ساتھ دن رات بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔ علاقے میں ایک عارضی پل بھی بنا کر عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
دیگر علاقوں میں بھی تیز رفتار اقدامات جاری ہیں، جہاں خیرپور سادات میں متاثرہ سڑکوں کی تعمیر کا آغاز کیا جا چکا ہے۔
بستی دیسی کے قریب سیلاب سے پڑنے والا شگاف مکمل طور پر پر کر دیا گیا ہے جبکہ کل کنول روڈ بستی عظیم شاہ اور ماڑی روڈ عظمت پور پر شگاف پر کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
اسی طرح خیرپور سلطان پور روڈ پر پڑنے والا شگاف بھی بھر دیا گیا ہے اور سڑک کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، جس سے مقامی لوگوں کو آمدورفت میں سہولت ملنے لگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی آپریشن فوری شروع
عوام کو فوری ریلیفضلعی انتظامیہ اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی کاوشوں سے کئی علاقوں میں آمد و رفت بحال ہو چکی ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کے بعد ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب خواجہ سلمان رفیق خیرپور سلطان پور روڈ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خواجہ سلمان رفیق خیرپور سلطان پور روڈ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو مریم نواز علاقوں میں دیا گیا ہے کے لیے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔