سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیادہ تر گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز بحال، رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیادہ تر گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز بحال، رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے زیادہ تر گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز بحال کر دیئے گئے،پاور ڈویژن نے رپورٹ جاری کر دی۔
پاورڈویژن کےمطابق سیلاب اوربارشوں سےمجموعی طور پر 51گرڈ اور588 فیڈرز متاثر ہوئےتھے،356 فیڈر مکمل جبکہ 225 جزوی طور پربحال کردیئے گئے ہیں،
ترجمان کےمطابق فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 28 گرڈ اور 81 فیڈرزمتاثر ہوئے تھے،جن میں سے 57 فیڈر مکمل اور 24 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں،مکمل بحالی اکیس سے بائیس ستمبر تک متوقع ہے۔
لاہورالیکٹرک کمپنی کے 66 متاثرہ فیڈرزمیں سے 66 مکمل اور ایک جزوی طور پر بحال ہو چکا،لیسکو کے لیے بحالی کا عمل 22 ستمبر تک مکمل ہونےکی توقع ہے,ملتان الیکٹرک کے ایک سو اکیاسی متاثرہ فیڈرز میں سے 23 مکمل اور ایک سو اکیاون جزوی طور پر بحال کردیئے گئے،پاور ڈویژن کے مطابق پانی اترتے ہی دیگر متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی ہو جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل سے خطرہ، مصر نے صحرائے سینائی میں فوج تعینات کردی برطانوی وزیراعظم آج فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم شہباز شریف پاک سعودی معاہدہ معرکہ حق کی مرہون منت ہے، معاشی ثمرات بھی سامنے آئیں گے، خواجہ آصف غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے چوہدری شجاعت حسین پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئر مین نہیں بنے:ترجمان ق لیگ کی وضاحت ٹرینوں کی نجکاری کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا، اوپن نیلامی کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
عدالتی حکم پر مسلسل غیر حاضری، علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ جاری
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی جہاں علیمہ خان اور ان کے وکلا آج بھی پیش نہیں ہوئے۔
علیمہ خان کی عدم حاضری پر عدالت نے ان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے جبکہ علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹ منجمدکرنے سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق متعلقہ بینکوں میں علیمہ خان کے نام سے نمل یونیورسٹی سمیت فلاحی اداروں کے اکاؤنٹس ہیں اور جن بینکوں نے رپورٹ جمع نہیں کرائی عدالت نے ان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
پاکستان میں غربت بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ ، ہیپاٹائٹس میں پاکستان بدقسمتی سے پہلے نمبر پر ہے، مصطفیٰ کمال
بعد ازاں عدالت نے ساتویں مرتبہ علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور مقدمے کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔
علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔
مزید :