بھارتی ایئرپورٹ آسیب زدہ قرار دینے پر یوٹیوبر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
حال ہی میں بھارت میں ایک ایئرپورٹ کو آسیب زدہ بتا کر عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے جرم میں یوٹیوبر اکشے وشیشت کو گرفتار کرلیا ہے۔
یوٹیوبر کو دہلی سے گرفتار کیا گیا ہے تاہم یوٹیوبر نے گوا کے منوہر انٹرنینشنل ایئرپورٹ سے متعلق افواہ پھیلائی تھی۔
یوٹیوبر نے ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ ہوائی اڈا مردوں کو جلانے کی جگہ پر بنایا گیا ہے اور ہوائی اڈے پر پرانی مافوق الفطرت سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔ یوٹیوبر نے مزید کہا کہ طیارے رات میں پرواز کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ویڈیو کا مقصدعوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا اور اپنے چینل کی مقبولیت بڑھانا تھا۔ پولیس نے یوٹیوبر کو گرفتار کرکے ایف آئی آر بھی درج کرلی ہے۔
گرفتاری دہلی کے دوارکا سے کی گئی اور موبائل فون، لیپ ٹاپ اور کیمرہ سب ضبط کر لیے گئے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
صدر مملکت آصف علی زرداری کاشغر پہنچ گئے، لیننگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھرپور استقبال کیا گیا
کاشغرـ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری کاشغر پہنچ گئے، کاشغر کے پارٹی سیکرٹری نی ژوانگ نے صدر مملکت کا پرتپاک استقبال کیا۔(جاری ہے)
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری ارومچی سے کاشغر پہنچ گئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کاشغر لیننگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھرپور استقبال کیا گیا۔ کاشغر کے پارٹی سیکرٹری نی ژوانگ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔\932