فیڈریشن آف خواجہ شیعہ جماعت کے تحت طلباء کی کائونسلنگ کیلیے تقریب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250922-2-2
بدین (نمائندہ جسارت)جیم خانہ ہال میں فیڈریشن آف خواجہ شیعہ اثنا عشری جماعت ضلع بدین کی جانب سے پیشہ ورانہ رہنمائی کی ایک اہم تقریب منعقد کی گئی، جس میں کراچی سے آئے ہوئے ماہرین نے طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ والدین کی کاؤنسلنگ کی۔ تقریب کا مقصد نوجوان نسل کو تعلیم کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے رہنمائی کرنا تھا۔اس موقع پر طلبہ، طالبات، والدین اور منتظمین نے کہا کہ اس نوعیت کی تقریبات نہ صرف آگاہی کا ذریعہ ہیں بلکہ طلبہ و طالبات کو اپنے مستقبل کے حوالے سے درست سمت کا انتخاب کرنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہیں، تقریب میں ضلع بدین کے شہروں کڈھن، نندو، تلہار، ٹنڈوباگو، بدین اور بٹھورو سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ دی فیڈریشن آف خواجہ جماعت کراچی سے زاھد حسین وراثی، مزمل بوجانی، فیڈریشن آف خواجہ جماعت بدین کے صدر ڈاکٹر شفقت حسین جعفری، جنرل سیکریٹری فدا حسین خواجہ، ایجوکیشنل سیکریٹری ڈاکٹر مختیار جعفری، خواجہ شیعہ اثنا عشری جماعت بدین کے صدر شجاعت حیدری سمیت ضلع بدین کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے خواجہ جماعتوں کے صدور، دلاور خواجہ، جوہر رضاودیگر بھی شریک ہوئے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بدین کے
پڑھیں:
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کا اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں انڈونیشیا میں پاکستان کے سفیر زاہد چوہدری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ایم ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج اور رجسٹرار سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں انڈونیشیا کے میڈیکل طلبہ کو پاکستان کے طبی تعلیمی اداروں میں داخلے دینے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ انڈونیشیا کی حکومت نے درخواست کی ہے کہ اس کے انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل طلبہ کو پاکستان کے معیاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں تعلیم کے مواقع فراہم کئے جائیں۔(جاری ہے)
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ان طلبہ کے تعلیمی اور رہائشی اخراجات انڈونیشیا کی حکومت برداشت کرے گی جبکہ انہیں پاکستان کے بہترین طبی تعلیمی اداروں میں مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر داخلے دیئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے تحت تقریباً 200 انڈونیشین میڈیکل اور ڈینٹل طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیمی اور تربیتی سہولیات فراہم کی جائیں گی جس سے دونوں ممالک کے درمیان طبی تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔وزیرِ صحت نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ انڈونیشیا کی حکومت نے اپنے طلبہ کی طبی تعلیم کے لئے پاکستان کے اداروں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ترجیح دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پیشرفت سے نہ صرف پاکستان اور انڈونیشیا کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے طبی تعلیمی نظام اور وقار کو بھی تقویت ملے گی۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹرز دنیا بھر میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور خدمات کے ذریعے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں اور یہ اقدام پاکستان کے طبی شعبے پر بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔