data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں سینئیر صحافی مرکزی چیئرمین پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم عابد شمعون چاند کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فورم کے عہدیداران اورکمیونٹی اکابرین نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی انجینئر ارشد محمود تبسّم کا کہنا تھا کہ عابد شمعون چاند باضمیر ، حق گو اور بے باک صحافت کا علمبردار ہے سعودی عرب میں تقریبا 3 دہائیوں کے قیام کے دوران کسی ستائش یا صلے کی تمنا کئے بغیر وطن عزیز اور صحافت کی خدمت کی جس کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا عابد شمعون چاند سعودی عرب میں صحافی برادری کیلئے رول ماڈل ہے عابد شمعون چاند سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان اعزازی ملک راشد پرویز اعوان نے کہا کہ عابد شمعون چاند نے وطن سے دور رہ کر پاکستان کا نام روشن کیا اور ملکی عزت اور وقار کا باعث بنے عابد شمعون چاند نے جس لگن محنت اور جانفشانی سے کمیونٹی کی صحافتی خدمات سر انجام دی ہیں ان کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا عابد شمعون چاند صحافت کا باب ہے جن کی قلم سے ہمیشہ سچ اور حق ہی لکھا گیا امید ہے کہ وطن عزیز میں بھی اپنی صحافتی خدمات جاری رکھیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عابد شمعون چاند نے کہا کہ ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ قلم کی حرمت کو قائم رکھوں سعودی عرب میں رہ کر بہت کچھ پایا ، اچھے دوست ملے ، اور عزت و احترام ملا جو میری زندگی کا قیمتی اثاثہ ہے اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان خالی ہاتھ نہیں بلکہ دامن میں وہ سبھی کامیابیاں اور پیار سمیٹ کر جا رہا ہوں جو یہاں رہ کر ملا ان شاء اللہ صحافتی خدمات جاری رکھوں گا عابد شمعون چاند نے سعودی عرب میں اپنی صحافتی برادری سے گذراش کی کہ اپنے تارکین وطن کے مسائل احسن طریقے سے حکام بالا تک پہنچانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں تقریب سے ، سردار افتخار عباسی ، ملک ناظم علی ، راجہ نوید الرحمن ؛ ملک عرفان علی ، محمد جمیل اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے عابد شمعون چاند کی بے لوث صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا تقریب کے آخر میں عابد شمعون چاند کو صحافتی خدمت پر اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر عابد شمعون چاند نے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم اور کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عابد شمعون چاند نے خطاب کرتے ہوئے صحافتی خدمات

پڑھیں:

کراچی میں ٹریلر کی ٹکر سے ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا، بھائی زخمی

کراچی:

شہر قائد میں کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب ایک ٹریلر کی ٹکر کا افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 30 سالہ عابد جبکہ زخمی بھائی کی شناخت 26 سالہ صابر کے نام سے کی گئی ہے۔

حادثے کے فوراً بعد دونوں بھائیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں عابد کو مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ صابر کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کی اختتامی تقریب، 76 ارب روپے مالیت کے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ خوش آئند اور وقت کی اہم ضرورت ہے: امیرِ قطر
  • پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ خوش آئند اور وقت کی اہم ضرورت قرار: امیرِ قطر
  • سعودی عرب میں یورپی سینما کا میلہ، ثقافتی تبادلے کا نیا باب
  • سنگین الزامات کیخلاف ایکشن، صبا قمر نے صحافی نعیم حنیف کو 10 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا
  • صبا قمر نے معروف صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا
  • کراچی میں ٹریلر کی ٹکر سے ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا، بھائی زخمی
  • بھارت: معروف خاتون صحافی رانا ایوب کو قتل کی دھمکیاں
  • لانڈھی ٹاؤن : میٹرک میں نمایاں کارکردگی والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
  • جسارت ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کے اعزاز میں تقریب پذیرائی