پاکستان پوری دنیا میں روشن چاند ستارے کی مانند ہے‘ رانا تنویر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250922-08-9
شیخوپورہ (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی انتھک محنت اور کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان عالمی سطح پر روشن چاند ستارے کی مانند چمک رہا ہے اور دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر کا کہنا تھا کہ ایٹمی پاکستان آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی بھارت کی رسوائی ہماری مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کے بعد پاکستان بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ مودی کی ہٹ دھرمی ظلم اور جبر کی پالیسی کی بدولت آج بھارت دنیا بھر میں اکیلا ہوگیا ہے اور ماسوائے اسرائیل کے اس کا کوئی دوست نہیں رہا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اپنے ہمسایوں کے ساتھ پرامن خوشگوار دوستانہ تعلقات چاہتا ہے مگر جو ہماری سلامتی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا وہ پھر آپریشن بنیان المرصوص کو یاد رکھے کہ کس طرح ہماری بہادر افواج نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کو ناکوں چنے چبوائے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج پاکستان امت مسلمہ کے لیڈر کے طور پر ابھر رہا ہے، پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے نے پاکستان کو یہ اعزاز دیا ہے کہ وہ اب محافظ حرمین شریفین کا کردار ادا کرے گا ۔اس موقع پر رانا تنویر نے شیخوپورہ شہر کے سیوریج کے مسائل کے حل شاہرات کی تعمیر کے لیے میگا منصوبے کا اعلان کیا، جس میں شیخوپورہ سے لاہور کے لیے الیکٹرک بسوں کی فراہمی کا بھی شامل ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رانا تنویر
پڑھیں:
نبی کریم ؐ کی زندگی ہرشعبے میں کامل نمونہ ہے‘ ڈاکٹر نورالحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے امیر ڈاکٹر نورالحق نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کی زندگی انسانیت کے ہر شعبے کے لیے کامل نمونہ ہے۔ آپ ؐ نے مکہ کی اندھیروں میں توحید کا پیغام دیا، صبر و استقامت کے ساتھ ظلم برداشت کیا اور عفو و درگزر کا اعلیٰ معیار قائم کیا۔ہجرت کے بعد آپؐ نے مدینہ منورہ میں پہلی اسلامی ریاست قائم کی جسے ریاست مدینہ کہا جاتا ہے۔ یہ ریاست عدل، مساوات، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کی روشن مثال تھی۔ یہاں مہاجرین و انصار کے درمیان مواخات کا نظام قائم کیا گیا، بیت المال کی بنیاد رکھی گئی اور میثاقِ مدینہ کے ذریعے مختلف مذاہب کے لوگوں کو برابری کا حق دیا گیا۔آپؐ نے عدل و انصاف کو معاشرت کی بنیاد بنایا اور مساوات کا ایسا سبق دیا کہ غلام بھی عزت پانے لگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی میٹروول کے تحت سیر ت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، کانفرنس سے علامہ روشن دین، سابق رکن سندھ اسمبلی حمیداللہ خان ایڈووکیٹ، یاسر تنولی ، خیراللہ خان و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ مختلف اسکولوں کے بچوں سیرت النبیؐ پر تقاریر پیش کیں اور نعت رسول مقبول ؐ کا ہدیہ پیش کیا۔ کانفرنس کا آغازملک کے ممتاز قاری انعام الحسن شہات کی خوبصورت تلاوت سے ہوا۔علامہ روشن دین نے کہا کہ بطور تاجر آپؐ صادق اور امین کہلائے، بطور شوہر و والد سراپا رحمت بنے، اور بطور رہبر ایسی حکمت و شفقت دکھائی جس سے دلوں میں محبت اور اطاعت پیدا ہوئی۔آج ہمیں ضرورت ہے کہ ہم آپؐ کی سیرت اور ریاست مدینہ کے اصول صدق، امانت، عدل اور عوامی فلاح کو اپنی زندگیوں اور معاشروں میں نافذ کریں۔ یہی حقیقی عشق رسولؐ اور دنیا و آخرت کی کامیابی کا راستہ ہے۔