پی آئی اے کے سینئر ترین ڈاکٹر قادر شاہ جی ایم میڈیکل سروسز تعینات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
سٹی42: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے سینئر ترین ڈاکٹر قادر شاہ کو جنرل منیجر (جی ایم) میڈیکل سروسز تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل انہیں عبوری بنیادوں پر اس عہدے کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ڈاکٹر قادر شاہ کو اب جی ایم میڈیکل سروسز کا آفیشیٹنگ چارج دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تعیناتی سنیارٹی کی بنیاد پر کی گئی ہے، کیونکہ ڈاکٹر قادر شاہ ادارے کے سینئر ترین میڈیکل آفیسرز میں شمار ہوتے ہیں۔
گھروں اورگلیوں سے موٹر سائیکلیں و دیگر سامان چوری کرنیوالا 2 رکنی گروہ گرفتار
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک متنازع فیصلے کے تحت پی آئی اے کارگو کے ایک ملازم طارق حسین کو جی ایم میڈیکل سروسز تعینات کر دیا گیا تھا، جس پر اندرونی سطح پر اعتراضات بھی سامنے آئے تھے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے اب سنیارٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے تاکہ ادارے میں میرٹ اور پیشہ ورانہ نظم و ضبط کو فروغ دیا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 ڈاکٹر قادر شاہ میڈیکل سروسز پی آئی اے جی ایم
پڑھیں:
گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
اویس کیانی: گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مختلف سیکیورٹی اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، پنجاب رینجرز، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور جی بی اسکاؤٹس کے اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
حکومتی منظوری کے بعد پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 220 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔
سیکیورٹی پلان کے تحت پاک فوج کے 985 جوان، پنجاب پولیس کے 6 ہزار اہلکار، اسلام آباد پولیس کے 1500 اہلکار، پنجاب رینجرز کے 2 ہزار جوان، ایف سی کے ایک ہزار اہلکار جبکہ جی بی اسکاؤٹس کے 1500 اہلکار انتخابی ڈیوٹی انجام دیں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز اور اہم مقامات پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ ووٹرز محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔