عدالت عظمیٰ،اسلام آبادہائیکورٹ کے 5 ججز کی آئینی درخواستیں اعتراضات لگاکر واپس
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی آئینی درخواستیں اعتراضات لگا کر واپس کر دیں۔ ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر اعتراضات عاید کر دیے۔ عاید اعتراضات کے مطابق درخواست گزار نے واضح نہیں کیا کہ درخواستوں میں کون سا مفاد عامہ کا سوال ہے، ایسے کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے کہ آرٹیکل 184/3 کا
دائرہ کار استعمال ہو۔ درخواست گزاروں نے ذاتی رنجش پر آرٹیکل 184/3 کے غیر معمولی دائرہ کار کے تحت درخواستیں دائر کیں۔ رجسٹرار نے اعتراض کیا کہ عدالت عظمیٰ کا ذوالفقار مہدی بنام پی آئی اے کیس ذاتی رنجش کی بنیاد پر آرٹیکل 184/3 کی درخواست دائر کرنے کی اجازت نہیں دیتا، آرٹیکل 184/3 کی درخواست کے اجزاء پورے نہیں کیے گئے۔ ججز نے آئینی درخواست دائر کرنے کی ٹھوس وجہ بیان کی اور نہ نوٹسز کے لیے فریقین کی وضاحت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے اختیارات کے خلاف عدالت عظمیٰ میں آئینی درخواستیں دائر کی تھیں۔ ہائیکورٹ کے 5 ججز میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل تھیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ئینی درخواست عدالت عظمی ا رٹیکل 184 3 کے 5 ججز اسلام ا
پڑھیں:
رجسٹرار سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کردیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رجسٹرار سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کردیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار کی جانب سے اعتراض عائد کیاگیا ہے کہ درخواست میں مفاد عامہ کا کوئی واضح سوال ظاہر نہیں کیا گیا،درخواستیں ذاتی رنجش کی بنیاد پر دائر کی گئیں۔
مزید :