افریقی ملک گنی میں انتخابی قانون سے متعلق ریفرنڈم‘ اپوزیشن کا بائیکاٹ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوناکری(انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک گنی میں ایک مسودہ آئین کے لیے ریفرنڈم کیا گیا،جو نئے انتخابات کے لیے راہ ہموار کرے گا ۔ یہ آئین 4سال قبل اقتدار پر قبضہ کرنے والے جنتا رہنما کو بھی صدر کے لیے انتخاب لڑنے کی اجازت دے گا۔ دوسری جانب اپوزیشن نے اس ریفرنڈم کا بائیکاٹ کردیا۔ 2021 ء میں منتخب سویلین صدر الفا کونڈے کا تختہ الٹنے کے بعد سے ملک پر جنرل ماماڈی ڈومبویا کی حکومت ہے۔صبح پولنگ شروع ہوتے ہی کوناکری کی سڑکوں پر سیکورٹی اہل کاروں کی بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا۔ اس دوران بکتر بند گاڑیاں اور پولیس معائنہ کر رہی تھی۔ واضح رہے کہ گنی کی آبادی ایک کروڑ 45 لاکھ ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جنوبی اوقیانوس میں اندازوں سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی اوقیانوس میں موسم سرما کے دوران اندازوں سے کہیں زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس خارج ہونے کا انکشاف ہوگیا۔ نئی تحقیق میں بتایا گیا جنوبی بحر اوقیانوس سے موسم سرما کے دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ کی جو مقدار فضا میں شامل ہوئی وہ ممکنہ طور پر 40 فیصد تک زیادہ ہے۔ یہ تحقیق چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے اشتراک سے کی گئی اور اس کے نتائج سائنس ایڈوانسز کے تازہ شمارے میں شائع ہوئے۔