پاکستان بھر میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پاکستان بھر میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی علاقے میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں یکم ربیع الثانی 25 ستمبر بروز جمعرات کو ہوگی۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے دوران گفتگو سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ آل الشیخ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے سے پوری امت کا دفاع ہوگا۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پوری دنیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کیا ہے، اسرائیل کی ظلم و بربریت کا وقت ختم ہونے کو ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ربیع الثانی کہا کہ
پڑھیں:
امیر قطر نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیدیا
امیر قطر نے پاکستان اور سعودی کے عرب دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے دوحہ میں ملاقات کی جس میں بلاول بھٹو زرداری اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے جب کہ اس دوران صدر نے امیر قطر کو حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔اعلامیے کے مطابق اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا جب کہ امیر قطر نے پاکستان اور سعودی کے عرب دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیا۔ صدر زرداری نے قطر میں دوحہ مذاکرات کی میزبانی اور افغانستان سے متعلق کردار کو سراہا جب کہ امیر قطرنےامید ظاہرکی کہ پاکستان افغانستان موجودہ مسائل حل کرکےچیلنجزپسِ پشت ڈال دیں گے۔ صدر مملکت نے دفاع، دفاعی پیداوار، زراعت اور غذائی تحفظ میں تعاون بڑھانے کی تجویز دی جس پر امیرقطر نے تعاون بڑھانے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری رابطوں کی ہدایت کی۔ اعلامیے کے مطابق شیخ تمیم بن حمد الثانی نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی اور پاکستانی کمیونٹی کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر امیر قطر نے کہا کہ پاکستان منفرد حیثیت رکھتا ہے جو چین، مغرب اور خلیجی ممالک سے بیک وقت تعلقات رکھتا ہے، قطر کو پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ صدر زرداری نے امیر قطر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے امیر قطر نے قبول کیا اور آئندہ سال کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا۔