پاکستان نوجوانوں کو ہنرمند بناکر ہی ترقی کر سکتا ہے: شزا فاطمہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
کراچی (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی مسلسل ہدایت ہے کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، کیونکہ پاکستان نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر ہی ترقی کر سکتا ہے۔ آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کے لیے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور انڈسٹری کو سہولتیں دی جائیں گی۔ وہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ٹیک انشیٹیو فار پاکستان کی تقریب سے خطاب، ایکسپو سینٹر میںآئی ٹی سی این ایشیا کراچی 2025 میں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے بتایا کہ 25 ارب ڈالر کے مجموعی ہدف میں 15 ارب ڈالر آئی ٹی ایکسپورٹ اور 10 ارب ڈالر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے حاصل کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے نوجوانوں کو انٹرن شپ، انڈسٹری مواقع، جدید ٹیکنالوجی کی تربیت، عالمی معیارات کی سرٹیفکیشن اور سافٹ سکلز کی بہتری کے پروگرامز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 2700 نوجوانوں کو انٹرن شپ دی گئی جبکہ اس سال مزید 9000 انٹرن شپ دی جائیں گی۔ تین سال میں 18000 نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نوجوانوں کو
پڑھیں:
وفاقی وزیر مصدق ملک کا معیشت کی مضبوطی کے لیے برآمدات کے فروغ اور سرمایہ کاری میں اضافے پر زور
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ قومی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے برآمدات میں اضافہ اور سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے۔کراچی میں "دی فیوچر سمٹ” کے نویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، اور حکومت نوجوانوں کو باصلاحیت اور کارآمد شہری بنانے کے لیے ان پر سرمایہ کاری کر رہی ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ آئندہ نسلوں کے لیے سازگار ماحول، معیاری تعلیم اور بہتر صحت کا نظام فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اشتہار