وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن (پاشا) کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوگئے ہیں۔ اس تقریب کا انعقاد وزیراعظم آفس میں کیا گیا. جسے پاکستان میں نوجوانوں اور کاروباری طبقے کے لئے ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔ایم او یو کے تحت دونوں ادارے ملک بھر میں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور ٹیکنالوجی کے کاروبار کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ اقدامات کریں گے۔ حکومتی حکام کے مطابق یہ شراکت داری ملک کی آئی ٹی انڈسٹری کو عالمی معیار تک لے جانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کی سمت میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس کے تحت تربیتی پروگرامز، انٹرن شپ کے مواقع، اور نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لئے تکنیکی و مالی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔حکومتی عہدیداروں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس شراکت داری سے نہ صرف بیروزگاری میں کمی آئے گی بلکہ ملک میں آئی ٹی کے نئے رجحانات کو اپنانے میں بھی مدد ملے گی، جو عالمی سطح پر پاکستان کی شناخت کو مزید مستحکم کرے گا۔پاکستان کی نصف سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور انہیں صحیح سمت میں مواقع فراہم کرکے ملک کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے۔ یہ اقدام نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑنے اور ڈیجیٹل معیشت میں فعال کردار ادا کرنے کا بہترین ذریعہ بنے گا۔پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اس ایم او یو کے نتیجے میں نئی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کو عالمی منڈی تک رسائی کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔ہنر مند نوجوان نہ صرف ملکی معیشت کو مضبوط بنائیں گے.

بلکہ غیر ملکی زرمبادلہ کے حصول میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

’مقبوضہ کشمیر و فلسطین انسانی المیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا‘ عالمی یوم امن پر صدر و وزیراعظم کے پیغامات

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں پاکستان کے امن و انصاف کے اصولوں پر غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود کشمیری بھارت کے خلاف برسرپیکار

صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان دنیا میں پائیدار اور منصفانہ امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو دنیا سراہتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی غیر قانونی زیرِقبضہ جموں و کشمیر اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری سنگین انسانی المیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں نسل کشی کے باوجود امریکا اسرائیل کو 6.4 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کو تیار

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پائیدار امن اس وقت تک ایک خواب ہی رہے گا جب تک ان خطوں کے عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت نہیں دیا جاتا۔

وزیرِاعظم نے زور دیا کہ پاکستان امن، انصاف اور انسانیت کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھی اس مقصد کے لیے ہاتھ ملائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آصف زرداری شہباز شریف صدر مملکت عالمی یوم امن غزہ فلسطین کشمیر مقبوضہ کشمیر وزیراعظم

متعلقہ مضامین

  • گلوبلائزیشن:پاکستان کے لیے مواقع اور خطرات
  • انٹرن شپ اور ملازمت! نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
  • وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے تحت 6 پروگرامز متعارف کرا دیے
  • کراچی کے نوجوانوں فرقان اور حسان نے پاشا ایوارڈ حاصل کرلیا
  • وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن (پاشا) کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوگئے
  • وزیر اعظم یوتھ پروگرام اور پاشا کے تعاون سے پاکستانی ڈیجیٹل معیشت کو مستحکم کیا جائےگا، رانا مشہود
  • کٹھمنڈو: بے روزگاری کے سبب نیپالی عوام بیرون ملک جانے لگی
  • فلسطین اور کشمیر کو حق دیئے بغیر مستقل امن خواب ہی رہے گا: صدر و وزیراعظم
  • ’مقبوضہ کشمیر و فلسطین انسانی المیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا‘ عالمی یوم امن پر صدر و وزیراعظم کے پیغامات