سانحہ تیراہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں‘ عبد الواسع
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(صباح نیوز)جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے گزشتہ رات کی تاریکی میں ضلع خیبر کے علاقہ تیراہ میں معصوم بچوں ،خواتین اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ تیراہ پر سیکورٹی ادارے ، وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی پوزیشن واضح کریں اور اس سفاکانہ حملوں کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمے داران کو سزا دی جائے۔جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹرمرکز اسلامی پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے کہا ہے کہ گزشتہ3 عشروں سے ہمارا صوبہ خیبرپختونخوا بدترین بدامنی اور مسلسل ملٹری آپریشنوں کی زد میں ہے اور صوبے کے عوام پر عرصہ دراز سے ڈالری جنگ مسلط ہے جس سے صوبے بھر میں بدترین بدامنی کا راج ہے۔انہوں نے استفسار کیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کب تک اپنے پیاروں کے جنازے اٹھاتے رہیں گے تحصیل تیراہ میں گزشتہ رات 23معصوم افراد، جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں، شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ یہ ظلم و درندگی ،انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہابے کہ ایک طرف وفاقی حکومت اس واقعے کو دہشت گردوں سے جوڑ کر سانحے میں شہید ہونے والے افراد کو دہشت گرد قراردے رہی ہے جبکہ دوسری طرف صوبائی حکومت نے سانحہ تیراہ میں شہید ہونے والے افراد کے لیے فی کس ایک کروڑ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ادارے اور وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی پوزیشن واضح کریں، سانحہ تیراہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمے داران کو سزا دی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سانحہ تیراہ
پڑھیں:
27 ویں ترمیم کیلئے اتفاق رائے چاہتے، صوبائی خود مختاری ختم نہیں کرینگے: احسن اقبال
لندن( نیوزڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کیلئے اتفاق رائے چاہتے ہیں، صوبائی خود مختاری ختم کرنےکاکوئی ارادہ نہیں۔
وفاقی وزیراحسن اقبال کی لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو آئینی تحفظ حاصل ہونا چاہئے، آئینی ترمیم مسلم لیگ ن کیلئے نہیں ملک اور ریاست کیلئے ہے، کہا، ملک کو ہر قیمت پر استحکام کی ضرورت ہے، مذہبی انتہا پسندی کے وائرس کو ختم کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب اور اس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق سے قبل بھارت خطے کا تھانیدار بنا ہوا تھا، رات کو حملے کا جواب ہماری مسلح افواج نے بھرپور طریقے سے دی، فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج نے بھارت کو شکست دی۔
احسن اقبال نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے لوگوں سے ریاست کی اہمیت پوچھیں، 6مئی سے قبل ایک سیاسی جماعت پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے میں مصروف تھی، مسلح افواج اور آرمی چیف کیخلاف پروپیگنڈا کیا گیا، 10مئی کو ثابت ہوا کہ فیلڈ مارشل جیسا دلیر کمانڈر پاکستان نے نہیں دیکھا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ جنگ میں قوم اور فوج نے اپنی بہادری ثابت کی، شہباز شریف نے اقتدار سنبھالتے ہی مشکل فیصلے لئے، شہباز شریف کی جگہ کوئی اور وزیر اعظم ہوتا تو ایسے فیصلے نہ لے پاتا، گزشتہ حکومت جاتے جاتے تیل کی قیمیتں سستی کر کے گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آتے ہی مجبورا تیل کی قیمیتں بڑھانا پڑیں، تیل کی قیمیتں بڑھانے پر بھی کسی شہر میں مظاہرہ نہیں ہوا، پاکستان تاریخ میں چوتھی بار اڑان بھر رہا ہے، پاکستان میں ماضی میں3 بار اڑان بھری مگر کریش ہو گئیں، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ماضی میں کامیابی نہ مل سکی۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ میں چوتھی بار اڑان بڑھ رہا ہے، تین بار ہم نے اڑان بھری مگر کریش ہو گئیں، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ماضی میں ہمیں کامیابی نہ مل سکی۔