معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر مقدمہ درج کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی بڑی کارروائی ، معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ این سی سی آئی اے کی درخواست پر درج کیا گیا۔ رجب بٹ پر جوا اور سٹے بازی ایپس کی تشہیر کا الزام ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق یوٹیوبر نے Binomo، Bet365 سمیت دیگر ایپس پروموٹ کیں۔ عوام کو سرمایہ کاری کے نام پر اکسا کر کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا۔ ملزم کو بار بار طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہ ہوا۔ رجب بٹ سٹے بازی والی Binomo کا برانڈ ایمبیسیڈر بھی رہا۔ ملزم کے خلاف PECA 2016 اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ این سی سی آئی نے جوئے کو پرموٹ کرنے پر مزید دو یوٹیوبرز محمد انس علی اور محمد ہریرا پر مقدمہ درج کر دیا ۔ مقدمے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایک اور معروف سوشل میڈیا سٹار جوڑی کی راہیں جدا
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء ) ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر حیات نے اپنے شوہر گلوکار سمیع رشید سےعلیحدگی کی تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک مداح نے سحر حیات سے سوال کیا کہ ’کیا وہ اب اپنی بیٹی عائرہ کی سنگل مدر ہیں؟‘، اس پر سحر نے جواب دیا کہ ’میں اور سمیع اب ساتھ نہیں ہیں لیکن عائرہ کے والد ہمیشہ سمیع ہی رہیں گے، بیٹیاں اپنے والد کے نام سے پہچانی جاتی ہیں، میں اپنی بیٹی کو والد اور والدہ دونوں کی عزت کرنا سکھاؤں گی‘۔ سوشل میڈیا سٹار نے مزید کہا کہ ’میں کبھی بیٹی اور والد کی ملاقات میں رکاوٹ نہیں بنوں گی، عائرہ سے متعلق فیصلے میری خواہش پر نہیں بلکہ قانون کے مطابق ہوں گے اور مجھے امید ہے کہ اس موضوع پر بار بار بات نہیں کی جائے گی، گزارش کرتی ہوں کہ ہماری ذاتی زندگی کو بار بار زیر بحث نہ لایا جائے اور ہماری پرائیویسی کا احترام کیا جائے‘۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ دسمبر 2022ء میں سحر حیات اور سمیع رشید کا نکاح ہوا تھا، جس کے جولائی 2023ء میں ان کی شادی کی باعدہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جو ان کے مداحوں اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہیں، 2024ء میں اس جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام عائرہ رکھا گیا، تاہم شادی کے دو سال بعد دونوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوئے اور کچھ عرصے سے علیحدگی کی افواہیں چل رہی تھیں اور اب سحر حیات نے اس کی باضابطہ تصدیق کردی۔