ایشیا کپ کے سپر4 مرحلے کے 16ویں میچ میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہیں۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

Bangladesh’s Playing XI, Bangladesh ???????? ???? India ???????? | Match 16 | Super Four | Asia Cup 2025

24 September 2025 | 8:30 PM | Dubai International Cricket Stadium#Bangladesh #TheTigers #BCB #Cricket #AsiaCup #Cricket #TigersForever #AsiaCup2025 pic.

twitter.com/RzGLViXUSs

— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) September 24, 2025

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق سپر4 میں بھارت اور بنگلہ دیش دونوں ایک ایک میچ جیت چکے ہیں، تاہم بھارت بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے سرفہرست ہے۔ گروپ اسٹیج میں بھارت ناقابل شکست رہا جبکہ بنگلہ دیش نے 3 میں سے 2 میچ جیتے۔ دونوں ٹیموں کی حالیہ فارم شاندار ہے اور شائقین ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔

???? Toss and Playing XI ????#TeamIndia have been put in to bat first with an unchanged team ????

Updates ▶️ https://t.co/bubtcR19RS#AsiaCup2025 | #Super4 pic.twitter.com/0YOdsY0vaX

— BCCI (@BCCI) September 24, 2025

ادھر بنگلہ دیشی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق کپتان لٹن کمار داس بائیں جانب اسٹرین کے باعث آج بھارت کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے، ان کی جگہ ذاکر علی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایشیا کپ بنگلہ دیش بھارت سپر4

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ بنگلہ دیش بھارت بنگلہ دیش

پڑھیں:

میدان میں حریف، میچ کے بعد گلے لگ گئے، اسپورٹس مین شپ کا شاندار مظاہرہ

کھیل کوئی بھی ہو اسے سیاست اور بغض و دشمنی سے پاک رکھنا ہی کھیل کی اصل روح ہوتی ہے، خاص طور پر کرکٹ کو ہمیشہ سے ہی ’جینٹلمین گیم‘ کہا جاتا ہے۔

یو اے ای میں کھیلے جارہے حالیہ ایشیا کپ میں جہاں بھارتی ٹیم نے کھیل کی روح کے منافی اخلاقیات سے گری ہوئی حرکت کی ہے وہیں سری لنکا اور پاکستان کے میچ میں اسپورٹس مین شپ کا شاندار مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔

ابوظبی  میں کھیلے گئے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے سری لنکن آل راؤنڈر ہسارنگا کو آؤٹ کرنے کے بعد اُنہی کے انداز میں جشن منایا۔

ABRAR AHMAD NEW CELEBRATION #PAKvsSL pic.twitter.com/hTBWc5yFuq

— Rana Ahmed (@RanaAhmad056) September 23, 2025

بعد ازاں ہسارنگا نے فخر زمان کا شاندار کیچ تھام کر اور صائم ایوب کو بولڈ کرکے ابرار احمد کے جشن منانے کا انداز اپنایا۔

Wanindu vs Abrar ????.. Just loved it.#PAKVSL #AsiaCup2025 pic.twitter.com/aKeagWXC7R

— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) September 23, 2025

میدان میں ایک دوسرے کے جشن کا انداز اپنانے والے ابرار اور ہسارنگا میچ کے بعد پرتپاک انداز میں گلے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

This is how a Cricket match should End. #PAKVSL #AsiaCupT20 pic.twitter.com/NoAzIhpYzT

— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) September 23, 2025

شائقین کرکٹ کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کے انداز کو خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے کھیل کی روح کے منافی حرکت کرتے ہوئے پاکستان ٹیم سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ سپرفورمرحلہ: بھارت نے بنگلہ دیش کو جیت کےلئے 169رنز کا ہدف دیدیا
  • ایشیا کپ سپرفورمرحلہ: بنگلہ دیش کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ
  • ایشیا کپ: آج بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی
  • میدان میں حریف، میچ کے بعد گلے لگ گئے، اسپورٹس مین شپ کا شاندار مظاہرہ
  • ایشیا کپ سپر فور، پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ایشیا کپ: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف سُپر4 کے اہم میچ میں فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ایشیا کپ سپر4 میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا، فائنل تک رسائی کی راہیں آج واضح ہوں گی
  • ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ، بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
  • ایشیا کپ سپر فو مرحلہ: بھارت نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی