جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے شاہ چارلس کی سابق بھابی، بھتیجیوں کا کیا تعلق تھا؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
سارہ فرگوسن نے پیڈوفائل فنانسر جیفری ایپ سٹین کو بھیجے گئے ایک معذرتی ای میل کے بعد حیران کن دعوے کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں، شہزادی بیٹریس اور یوجینی کی حفاظت کے لیے یہ ای میل بھیجی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کے امریکا میں سفیر پیٹر مینڈلسن برطرف، وجہ کیا بنی؟
ڈچس آف یارک کو فٹبال کی معروف شخصیت لیزی کنڈی نے سپورٹ دی ہے جنہوں نے بتایا کہ وہ ای میل اسکینڈل کے دوران سارہ فرگوسن سے بات کر چکی ہیں۔
ٹی وی میزبان جرمی وائن سے بات کرتے ہوئے کنڈی نے کہا کہ وہ پچھتا رہی ہیں ار چاہتی ہیں کہ کبھی جیفری ایپ سٹین سے ملاقات نہ ہوتی لیکن وہ اس ای میل کو بھیجنے کی کچھ وجوہات تھیں۔
کنڈی نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جب انہوں نے اسے علانیہ تنقید کا نشانہ بنایا تو ایپ سٹین بہت غصے میں تھا اور دھمکی دی کہ ‘میں تمہاری فیملی کو تباہ کر دوں گا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ دھمکیاں بہت شدید تھیں اور سارہ نے اپنے اور اپنے خاندان کے خوف کی وجہ سے اسے خوش کرنے کی کوشش کی۔
کنڈی نے بتایا کہ ایپ سٹین کو دنیا کے طاقتور ترین افراد میں شمار کیا جاتا تھا اور ڈچس آف یارک بھی بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح بشمول کلنٹن اور پیٹر مینڈلسن ان کے بہکاوے میں آ گئیں۔
مزید پڑھیے: صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران برطانوی کوئین کمیلا کا مستقبل کی ملکہ کیٹ سے ’سردمہری‘ کا مظاہرہ
جرمی وائن نے بتایا کہ کنڈی نے ڈچس سے 24 گھنٹوں کے اندر بات کی اور ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ ایپ سٹین ایک سزا یافتہ پیڈوفائل تھا۔
سارہ فرگوسن کون، ای میل اسکینڈل کا پس منظر کیا ہے؟واضح رہے کہ سارہ فرگوسن، جنہیں ڈچس آف یارک کے لقب سے جانا جاتا ہے، برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کے چھوٹے بھائی پرنس اینڈریو کی سابقہ اہلیہ ہیں۔ وہ شہزادی بیٹریس اور شہزادی یوجینی کی والدہ بھی ہیں۔
مذکورہ ای میل اسکینڈل سنہ 2023 میں منظر عام پر آیا جب ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ سارہ فرگوسن نے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپ سٹین کو ایک معذرت خواہانہ ای میل بھیجی تھی۔ اس پر شدید تنقید ہوئی خصوصاً اس وقت جب یہ واضح تھا کہ ایپ سٹین اپنی مجرمانہ حیثیت کے باعث عالمی سطح پر بدنام ہو چکا تھا۔
مزید پڑھیں: برطانوی ولی عہد کی رہائشگاہ کے احاطے سے گاڑیاں چرا لے جانے والے چور بچ نکلے، سراغ نہ لگ سکا
بعد ازاں سارہ فرگوسن نے وضاحت کی کہ انہوں نے یہ ای میل اپنی بیٹیوں کی حفاظت کے لیے لکھی تھی۔ ان کے مطابق ایپ سٹین ان سے ناراض تھا کیونکہ انہوں نے اسے عوامی طور پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اس نے انہیں دھمکی دی تھی کہ وہ ان کے خاندان کو بدنام کر دے گا۔
خوف کے اس ماحول میں سارہ نے ای میل بھیجی تاکہ معاملہ ٹھنڈا ہو سکے۔ تاہم اس انکشاف کے بعد کئی فلاحی اداروں نے انہیں اپنی سرپرستی سے ہٹا دیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپ سٹین جیسے طاقتور اور چالاک افراد اکثر صرف دھمکی دے کر دوسروں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں چاہے ان کے پاس اصل میں کوئی ثبوت یا راز موجود نہ ہو۔
سارہ فرگوسن کا اپنی بیٹیوں کی حفاظت کے لیے ای میل لکھنا اسی ممکنہ دباؤ اور دھمکی کا ردعمل ہو سکتا ہے ایک ایسا قدم جو انہوں نے شاید کسی ممکنہ شرمندگی یا اسکینڈل سے بچنے کے لیے اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیے: برطانوی شاہی خاندان کی معمر ترین رکن شہزادی کیتھرین انتقال کرگئیں
تاہم اب تک اس بات کا کوئی واضح ثبوت موجود نہیں کہ ایپ سٹین واقعی شہزادی بیٹریس یا یوجینی کے بارے میں کوئی حساس معلومات رکھتا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطانوی شاہی خاندان سارہ فرگوسن شاہ چارلس.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانوی شاہی خاندان سارہ فرگوسن شاہ چارلس شہزادی بیٹریس سارہ فرگوسن نے بتایا کہ جیفری ایپ انہوں نے کنڈی نے کے لیے
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان