WE News:
2025-09-24@21:29:15 GMT

شان مسعود 27-2025 ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ تک پاکستان کے کپتان برقرار

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

شان مسعود 27-2025 ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ تک پاکستان کے کپتان برقرار

معروف اسپورٹس ویب سائیٹ کرک انفو کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ شان مسعود آئندہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (WTC) 2025-27 میں بھی قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔

کرک انفو رپورٹ کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا، جس میں ہیڈ کوچ اظہر محمود بھی شریک تھے۔

خبر کے مطابق شان مسعود اور اظہر محمود کو ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے ’فری ہینڈ‘ دیا گیا ہے، تاہم انتخابی کمیٹی میں کپتان اور کوچ شامل نہیں ہوں گے۔ موجودہ سلیکشن کمیٹی میں علیم ڈار، عاقب جاوید، اسد شفیق اور اظہر علی شامل ہیں۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور کوچ اظہر محمود کی ملاقات

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں گفتگو

ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے کپتان شان مسعود اور کوچ اظہر محمود کو فری ہینڈ

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے… pic.

twitter.com/fJi4xelG7W

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 23, 2025

شان مسعود کی قیادت میں گزشتہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (WTC) 2023-25 میں پاکستان پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر رہا۔ اس دوران قومی ٹیم نے 12 میں سے 9 میچ ہارے۔

تاہم کپتان نے بیٹنگ میں کچھ نمایاں اننگز کھیلیں، جن میں انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں کھیلی گئی شاندار سینچریاں شامل ہیں۔ کپتان کے طور پر ان کی بیٹنگ اوسط ماضی کے مقابلے میں بہتر رہی ہے۔

شان مسعود کو حالیہ کھلاڑیوں کے معاہدوں میں ’بی‘ کیٹیگری سے ’ڈی‘ کیٹیگری میں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ان کے مستقبل کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ اس تناظر میں پی سی بی کا یہ اعلان ان کے کیریئر کے لیے نیا موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔

شان مسعود کی قیادت میں پاکستان کا پہلا امتحان اکتوبر میں ہوگا، جب دفاعی چیمپیئن جنوبی افریقہ 2 ٹیسٹ میچوں کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی تردید

پی سی بی نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ون ڈے کیلئے محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو کپتان بنانے اور ٹیسٹ میچںز میں شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو کپتان بنانے پر غور کر رہا ہے۔ تا حال نہ تو سلیکشن کمیٹی میں یہ معاملہ زیر غور…

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 25, 2025

واضح رہے کہ شان مسعود کی کیٹیگری بدلنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان وائرل خبروں کی سختی سے تردید کی تھی کہ ون ڈے ٹیم کے لیے محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا یا ٹیسٹ ٹیم کے لیے شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو کپتان بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپورٹس ویب سائیٹ کرک انفو پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی شان مسعود ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ پاکستان کرکٹ بورڈ جنوبی افریقہ شان مسعود کی ٹیسٹ ٹیم کے پی سی بی کے خلاف کی جگہ کے لیے

پڑھیں:

تیاری پوری ہے، بھرپور کارکردگی دکھائیں گے، ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا روانگی سے قبل ویمنز کرکٹ ٹیم کا عزم

خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے لاہور میں ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کے ہمراہ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے سری لنکا روانگی سے قبل پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ شروعات اچھی کریں تاکہ آگے کے میچز بھی ٹھیک جائیں۔

یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا

قاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ سمیت تمام میچز کو ‘نارمل’ سمجھ کر کھیلیں اور پریشر نہ لیں، سامنے ٹیم اچھی ہے یا نہیں اس کے بجائے توجہ اس پر ہوتی ہے کہ کارکردگی اچھی دکھائے۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا کہ تیاری کراچی میں ہی شروع کی تھی پھر لاہور میں کیمپ لگایا تھا، اس کے بعد 3 میچز کی سیریز بھی کھیلی اس لیے ورلڈ کپ میں اچھی تیاری کے ساتھ جارہے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ورلڈ کپ میں ویمنز ٹیم کی کارکردگی اچھی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

فاطمہ ثنا کرکٹ ہیڈکوچ ورلڈ کپ

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی، کپتان کرکٹ ٹیم کی سری لنکن کھلاڑی دنیتھ ویلالاگے سے والد کے انتقال پر تعزیت
  • پنجاب انٹرمیڈیٹ نتائج 2025 : پرائیویٹ کالجز نے سرکاری اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا
  • شان مسعود کی قیادت پر چھائے خدشات دور ہوگئے
  • تیاری پوری ہے، بھرپور کارکردگی دکھائیں گے، ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا روانگی سے قبل ویمنز کرکٹ ٹیم کا عزم
  • چیئر مین پی سی بی کی اسٹیڈیم آمد، جنوبی افریقا ویمنز کی کپتان کو ٹرافی دی
  • پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی سے رجوع، فخر زمان کے آؤٹ پر سوالات اٹھ گئے
  • پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 5 اکتوبر کو پھر آمنے سامنے ہوں گے
  • کوئنٹن ڈی کوک کی انٹرنیشنل کرکٹ میں حیران کن واپسی، دورہ پاکستان کے لیے منتخب
  • ’اب پاکستان سے کوئی مقابلہ نہیں‘، اعداد و شمار نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو غلط ثابت کردیا