شان مسعود کی قیادت پر چھائے خدشات دور ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی قیادت پر چھائے خدشات دور ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے بعد پاکستان کو جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز کا چیلنج درپیش ہے جس کا آغاز 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ یہ مقابلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
ہیڈ کوچ اظہر محمود اور کپتان شان مسعود کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کے دوران شان مسعود کو کپتانی سے ہٹائے جانے کی افواہیں دم توڑ گئیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں ملاقات کے دوران کپتان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ہوم ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ٹیم کے حوالے سے آپ دونوں کو فری ہینڈ دیا جا رہا ہے، میری پوری سپورٹ آپ کے ساتھ ہے۔
ملاقات میں کھلاڑیوں کی فٹنس، پریکٹس سیشنز اور ٹیم کمبی نیشن پر بھی بات چیت کی گئی۔
پی سی بی سربراہ نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم بہترحکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترکر شائقین کرکٹ کو خوشی دے گی۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور کوچ اظہر محمود کی ملاقات
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں گفتگو
ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے کپتان شان مسعود اور کوچ اظہر محمود کو فری ہینڈ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے… pic.
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 23, 2025
یاد رہے کہ شان مسعود کی زیر قیادت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 میں پاکستان ٹیم سب سے آخری نمبر پر رہی تھی۔
گزشتہ ماہ اعلان شدہ سینٹرل کنٹریکٹ میں بورڈ نے شان مسعود کو بی سے ڈی کیٹیگری میں کر دیا تھا۔
دوسری جانب اظہر محمود کو معاہدے کی تکمیل کے لیے عبوری طور پر ٹیسٹ کوچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ممکنہ طور پر وہ ایک یا دو سیریز میں ہی خدمات سرانجام دے سکیں گے۔
Post Views: 2
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کپتان شان مسعود شان مسعود کی ٹیسٹ سیریز محسن نقوی ٹیم کے
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔