وزیراعظم کا پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
وزیراعظم کا پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر دو طرفہ ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں گرم جوشی سے ملاقات کی اور پاکستان بنگلا دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید برآں دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون بالخصوص تجارت، علاقائی تعاون اور دونوں ممالک کے لوگوں کے باہمی تعلقات کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم نے باہمی عزت و رواداری، باہمی اعتماد اور علاقائی تعاون و ترقی جیسے مشترکہ مقاصد پر مبنی پاکستان بنگلا دیش تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
اس موقع پر بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر نے باہمی سفارتی تعلقات میں بہتری اور پاکستان کے کردار کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے باہمی تجارت اور ثقافتی تعلقات کو بہتر کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان دوستانہ اور گرم جوش انداز میں ہونے والی یہ ملاقات دونوں ممالک کی برصغیر اور خطے کے استحکام اور لوگوں کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ عزم کے لیے مل کر کام کرنے کی عکاس ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر امریکی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی غیر رسمی گفتگو عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر امریکی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی غیر رسمی گفتگو چوہدری ظہور الٰہی شہید کا 44واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس؛ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پر فرد جرم عائد وزیراعظم شہباز شریف کی آج وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات متوقع ایک سال سے کہانیاں سنائی جارہی ہیں، سات دن میں خالی آسامیاں پُر کریں، جسٹس محسن اختر کیانی ڈپٹی کمشنر پر برہم سات ارب ڈالر کا پروگرام؛ آئی ایم ایف جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بنگلا دیش کے کرنے کے
پڑھیں:
وزیراعظم سے بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کی ملاقات
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیاوزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ملاقات ہوئی ہے۔
دونوں رہنماؤں کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر دو طرفہ ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں گرم جوشی سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان بنگلادیش کے دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون تجارت علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے باہمی عزت و رواداری، باہمی اعتماد اور علاقائی تعاون و ترقی پر تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر نے باہمی سفارتی تعلقات میں بہتری اور پاکستان کے کردار کو خوش آئند قرار دیا۔
پروفیسر محمد یونس نے باہمی تجارت اور ثقافتی تعلقات کو بہتر کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔