اداکار دانش تیمور سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
اداکار دانش تیمور انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان اور دانش تیمور شوبز انڈسٹری چھوڑ کر کون سے ملک جانے کا سوچ رہے ہیں؟
فہد مصطفی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 8.8ملین تک پہنچ گئی ہے۔
اداکار کی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان نے بھی انسٹاگرام پر اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے آپ کے مداحوں کو قریب سے دیکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’بیوی کی توہین نہیں کی‘ دانش تیمور نے 4 شادیوں سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی
ان کا کہنا تھا کہ یہ اعدادو شمار اصل زندگی کی محبت کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں لیکن یہ ظاہر کرتے ہیں کہ سوشل میڈیا میں بھی مداح آپ کا ساتھ دیتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسٹاگرام دانش تیمور عائزہ خان فالوورز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسٹاگرام دانش تیمور فالوورز دانش تیمور
پڑھیں:
پاکستان کے سینئر اداکار محمود اختر نے ڈرامہ انڈسٹری کے بارے میں بڑا انکشاف کر دیا
پاکستان کے سینئر اداکار محمود اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ مخصوص موضوعات پر ڈرامے بنانے کے لیے مغرب سے فنڈنگ آتی ہے۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران محمود اختر نے کہا کہ پہلے کے دور اور اب کے دور میں بہت فرق ہے، تقریباً ہر چیز ہی تبدیل ہوچکی ہے لیکن پہلے کے زمانے کی ایک بات ہے کہ تب ڈرامہ بہت اچھا لکھا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ڈائجیسٹ آیا، اس نے بہت خرابیاں پیدا کیں، کہانیوں کا بیڑہ غرق کردیا۔محمود اختر کا کہنا تھا کہ ایک مسئلہ جسے میں کہوں گا کہ بہت بڑا گھوٹالا ہے، وہ یہ کہ بہت زیادہ پیسہ مغرب کا آرہا ہے، کچھ مخصوص موضوعات پر ڈرامے بنانے کے لیے مغرب فنڈنگ کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے معاشرے میں بگاڑ پیدا کررہا ہے، اس سے ہماری نسلیں خراب ہورہی ہیں، فنڈز آتے ہیں کہ اس طرح کا موضوعات شروع کیے جائیں اور کسی کے کان پر جُوں تک نہیں رینگتی، سوچیں اگر ایسا ہی چلتا رہا تو کل کو ہمارا معاشرا کس نہج پر ہوگا۔