کامیڈین اداکار لکی ڈئیر کی حالت مزید بگڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
سٹی 42 : نامور کامیڈین اداکار لکی ڈئیر کی حالت مزید بگڑ گئی ۔
ڈاکٹرز نے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کر دیا ۔
لکی ڈئیر کے جگر گردے کام کرنا چھوڑ گئے ہیں ، پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا جس کے باعث حالت تشویشناک ہوگئی ۔
اہل خانہ کی جانب سے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی گئی ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کم عمر صارفین کیلئے فیس بک کا استعمال مزید محدود ہوگا، میٹا کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میٹا نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فیس بک اور میسنجر پر موجود کروڑوں کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس کو خودکار طور پر ٹین (Teen) اکاؤنٹس میں منتقل کیا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق یہ اقدام بچوں کو آن لائن زیادہ تحفظ فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے اور اس کے تحت 13 سے 15 سال کی عمر کے تمام صارفین کے اکاؤنٹس پرائیویٹ ہو جائیں گے۔ اس تبدیلی کے بعد والدین بھی یہ نگرانی کر سکیں گے کہ ان کے بچے میٹا کی ایپس کو کس طرح استعمال کر رہے ہیں، جبکہ کم عمر صارفین تک مختلف اقسام کے حساس یا غیر موزوں مواد کی رسائی بھی محدود ہو جائے گی۔
میٹا نے سب سے پہلے ستمبر 2024 میں انسٹاگرام پر ٹین اکاؤنٹس کا آغاز کیا تھا جس کے بعد امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا میں فیس بک اور میسنجر پر بھی یہ سہولت متعارف کرائی گئی۔ اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ پالیسی دنیا بھر میں نافذ کی جا رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) استعمال کی جائے گی تاکہ ایسے کم عمر صارفین کی درست نشاندہی کی جا سکے اور ان کے اکاؤنٹس کو خودکار طریقے سے اسٹیپ میں منتقل کیا جا سکے۔
یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا ہے جب میٹا کو مختلف ممالک میں اس بات پر تنقید کا سامنا ہے کہ وہ کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے ناکافی اقدامات کر رہا ہے۔ ماضی میں بھی کمپنی نے انسٹاگرام اور فیس بک پر کئی سخت پالیسیز نافذ کی ہیں، جیسے 19 سال سے زائد افراد کو کم عمر صارفین کو بغیر فالو کے پیغام بھیجنے سے روک دینا، 18 سال سے کم عمر بچوں کو رات گئے ایپس کے استعمال سے باز رکھنے کے لیے خصوصی ٹولز، اور خودکشی، نقصان پہنچانے یا ایٹنگ ڈس آرڈرز جیسے خطرناک مواد تک ان کی رسائی محدود کرنا۔
اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے جنوری 2024 میں ایک اور میسجنگ پابندی نافذ کی گئی جس کے تحت بائی ڈیفالٹ سیٹنگز میں اجنبی افراد کو کم عمر صارفین کو میسج کرنے یا انہیں گروپ چیٹس میں شامل کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ تازہ ترین اقدام کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ میٹا اپنی پالیسیوں میں بچوں اور نوجوان صارفین کے تحفظ کو مزید سخت بنانے کے لیے سنجیدہ ہے۔