بحرین کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے بڑا ریلیف پیکج
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
بحرین کی جانب سے بھیجے گئے امدادی سامان میں 392 خصوصی خیمے، 13 الیکٹرک جنریٹرز، 65 پانی صاف کرنے والے پمپ، 1660 کمبل اور 3180 پلاسٹک میٹس شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بحرین کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف پیکج دیا گیا ہے اور امدادی سامان پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بحرین نے ہنگامی بنیاد پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا اور بحرین کا بوئنگ 707 ایف طیارہ امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔ بحرین کی جانب سے بھیجے گئے امدادی سامان میں 392 خصوصی خیمے، 13 الیکٹرک جنریٹرز، 65 پانی صاف کرنے والے پمپ، 1660 کمبل اور 3180 پلاسٹک میٹس شامل ہیں۔ بحرین کی جانب سے 416 فوڈ پیکجز بھی متاثرین میں تقسیم کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق امداد کی تقسیم کا عمل متاثرہ علاقوں میں جلد شروع کر دیا جائے گا اور یہ ریلیف پیکج بحرین اور پاکستان کی لازوال دوستی اور باہمی یکجہتی کی روشن مثال ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بحرین کی جانب سے کے لیے
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔