لاہور: بڑے پیمانے پر مردہ مرغیوں کی ترسیل ناکام، 300 کلو مردہ مرغیاں تلف
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
لاہور:
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں کی سپلائی ناکام بنا دی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جیون پورہ میں پک اپ کی چیکنگ کے دوران 300 کلو مردہ مرغیاں برآمد کرلیں جبکہ جعلسازی کا گھناؤنا دھندہ کرنے پر مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق مردہ مرغیاں بوریوں میں بند کر کے چھپائی گئی تھیں۔ سپلائر کے پاس ضروری ریکارڈ اور لازمی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔ موقع پر موجود ویٹرنری اسپیشلسٹ نے مرغیوں کا تفصیلی جائزہ لے کر انہیں مضر صحت قرار دیا۔ مردہ مرغیوں کا گوشت تیار کر کے مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا۔
خفیہ اطلاع ملنے پر ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بیمار اور ناقص گوشت کا استعمال شہریوں کو موذی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے۔ جعل ساز مافیا زیادہ منافع کے لالچ میں خوراک نہیں بلکہ بیماری فروخت کرتا ہے۔
محمد عاصم جاوید نے شہریوں کو ہدایت کی کہ مرغی کو اپنی موجودگی میں ذبح کروائیں اور پہلے سے تیار گوشت ہرگز نہ خریدیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے مستقل چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ صحت دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہری جعل ساز مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر کا پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ، طلباء کے سوالات کے جوابات بھی دیے
لاہور:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا جہاں طلبا اور انتظامیہ نے پرتپاک استقبال کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی اور سوالات کے جوابات دیے۔
طلباء نے مادر وطن کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا بھر پور عزم کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اور فیکلٹی ممبران سے بھی ملاقات کی۔
طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے بھارت کو شکست دینے پر پاک فوج کے لیے خراج تحسین پیش کیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اساتذہ اور طلباء ہمہ وقت پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے باعث ابہام اور شکوک و شبہات دور ہوگئے۔
شرکاء نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے گفتگو میں ڈِس انفارمیشن اور فیک نیوز کے بارے میں آگاہی ملی، نوجوانوں میں غلط فہمیوں کے تدارک کے لیے اس طرح کے سیشن ضروری ہیں۔