ایک اور فلوٹیلا نے غزہ کی طرف سفر شروع کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
غزہ(نیوز ڈیسک) اسرائیل کی غیر قانونی ناکہ بندی توڑنے کیلیے 100 کارکنوں پر مشتمل ایک اور فلوٹیلا نے غزہ کی جانب سفر شروع کر دیا۔
فریڈم فلوٹیلا کولیشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بدھ کو کونسائنس کشتی اٹلی سے تقریباً 100 کارکنوں کے ساتھ روانہ ہوئی ہے۔
گروپ نے بتایا کہ 9 کونسائنس کشتیوں پر مشتمل قافلے میں بہت سے ڈاکٹرز اور صحافی سوار ہیں۔
لائیو ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق یہ نو کشتیاں فی الحال یونانی جزیرے کریٹ کے ساحل سے دور ہیں، ممکن ہے کہ اگر یہ کشتیاں غزہ کی طرف بڑھتی رہیں تو اسرائیلی بحریہ انہیں روک لے گی۔
Today the #FreedomFlotilla Coalition set sail with almost 100 people aboard the ‘Conscience’ – many of them being healthcare workers or journalists.
— Freedom Flotilla Coalition (@GazaFFlotilla) October 1, 2025
گزشتہ روز اسرائیلی بحریہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی 42 کشتیوں کو غزہ کی جانب بڑھنے سے روکا اور اس پر سوار تقریباً 470 کارکنوں کو حراست میں لیا جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔
گلوبل صمود فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے فلسطینیوں کو خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء پہنچانا تھا لیکن اسرائیل نے غزہ کے پانیوں میں قافلے پر دھاوا بول دیا۔
مختلف ممالک میں گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کے خلاف احتجاج اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: غزہ کی
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔