محرابپور،چرواہا کینال میں ڈوب گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)چرواہا کینال میں ڈوب گیا،نعش کی تلاش جاری، واقعہ محراب پورکے نواحی گاؤں کھنڈا میں پیش آیا جہاں پر14سالہ وسیم شر ولد سلیم شر نامی چرواہا صدا واہ کینال کے اوپر بنے ریلوے لائن پل سے اپنے مویشی جانور پار کراتے ہوئے پاؤں پھسل کر کینال میں گر کر ڈوب گیا، مقامی غوطہ خوروں نے موقع پر پہنچ کر بچے کی تلاش شروع کردی ہے تاہم کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود تاحال لاپتا لڑکے کو نکالا نہیں جا سکا ۔ورثا نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں سے فوری طور پر مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس آج بھی معطل رہے گی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-08-15
کوئٹہ(صباح نیوز) کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطلی کا دورانیہ بڑھ گیا،کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی معطلی میں مزید 2 روز کا اضافہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ سروس 18 نومبر تک معطل رہے گی۔ انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں اضافے کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا، انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے، انٹرنیٹ کی بندش سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔