جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امرا مقامات و تحاصیل کااجلاس
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251005-11-5
سکھر(نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امرا مقامات وتحاصیل کا اجلاس امیر ضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب قیم صوبہمولانا حزب اللہ جکھرو نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر 21،22،23 نومبر کو لاہور میں منعقد ہونے والے جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام کی تیاریوں ،اہداف حاضری،بیت المال سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا اور فیصلے کیے گئے۔ مولانا حزب اللہ جکھرو اور زبیر حفیظ شیخ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجتماع عام جماعت اسلامی کی اقامت دین کیلئے جدوجہد اور مؤثر سیاسی تنظیمی استحکام کیلئے ایک تاریخ ساز اجتماع ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور عالمی سطح پر آنے والی تبدیلیوں ،اسلامی تحریکوں کی جدوجہد بالخصوص آزادی فلسطین کیلئے کی آنے والی پیشرفت کے تناظر میں یہ اجتماع عام نہایت اہمیت کا حامل ہے، جماعت اسلامی کے کارکنان زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنے علاقوں سے اجتماع میں شرکت کی دعوت دیں تاکہ وہ جماعت اسلامی کی سیاسی جدوجہد اور دینی کردار سے واقف ہو سکیں اور ہمارا پیغام و دعوت ان تک پہنچایا جاسکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
خوشحال سندھ کے عوام کی حالت زار ناقص گورننس کی بدترین مثال ہے، کاشف سعید شیخ
اجلاس سے خطاب میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ نومبر میں لاہور میں جماعت اسلامی کا اجتماع تاریخی ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ خوشحال سندھ کے عوام کی حالت زار ناقص گورننس کی بدترین مثال ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو بتانا چاہیے کہ 2000 ارب روپے سے زائد خرچ کرنے کے باوجود سندھ کے عوام کی حالت زار اور محرومیوں کا شکار کیوں ہیں؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبا آڈیٹوریم کراچی میں منعقدہ برادر تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف، ڈپٹی جنرل سیکریٹری نواب مجاہد بلوچ، مولانا آفتاب ملک، سہیل احمد شارق سمیت وکلاء، مزدوروں، علمائے کرام اور طلبہ تنظیموں کے صوبائی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اجتماع عام کی تیاریوں اور عوام کی شرکت کے حوالے سے منصوبہ بندی کی گئی۔
کاشف سعید شیخ نے کہا کہ اس جدید دور میں بھی سندھ کے عوام پینے کے صاف پانی، سڑکوں، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، جس کی وجہ سے خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا دارالحکومت کراچی بھی موئن جو دڑو بنا ہوا ہے، شہر کا انفرااسٹکچر اور سڑکیں تباہ ہیں، ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام نہیں، مگر شہریوں کا چالان بھی ہوگا اور بھاری جرمانے بھی یہ سراسر ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گھوٹکی صنعتی زون ہونے کے باوجود مقامی لوگوں کو نظر انداز کرنا سندھ کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی اور حکومتی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔ صوبائی امیر نے کہا کہ نومبر میں مینار پاکستان لاہور پر ہونے والا جماعت اسلامی کا اجتماع عام تاریخی ثابت ہوگا، برادر تنظیموں کے قائدین اجتماع کی کامیابی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔