مٹیاری منشیات و مین پوری و کاروبار عروج پر
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251005-11-14
مٹیاری(نمائندہ جسارت) مٹیاری اور گرد ونواح میں منشیات اور مین پوری کا کاروبار رک نہ سکا۔ نوجوان نسل نشے کی عادی بن گئی، سول سوسائٹی کا چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔مٹیاری ضلع کے ہیڈکواٹر شہر مٹیاری اور گردو نواح کے شہروں الہ ڈینو ساند، شاہپور، پلیجانی، اڈیرولعل، کھیبر اور کھنڈو سمیت چھوٹے بڑے گاؤں میں منشیات کا کاروبار کھلے عام جاری ہے۔ مٹیاری شہر کے پیرزادہ علاقے میں ہیروئن کا کاروبار کئی سال سے جاری ہے۔ ہیروئن کا نشہ کرنے کے باعث کئی نوجوان موت کا شکار بن گئے جبکہ کئی لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ مٹیاری شہر کے باقیل پوتہ محلے میں شراب اور مین پوری کا کاروبار بھی جاری ہے جس کے باعث نوجوان نسل تیزی سے نشے کی عادی ہو رہی ہے۔ منشیات فروشوں نے مٹیاری کے ایک دوسرے علاقے موسی محلہ میں چرس کا کاروبار بھی جاری کیا ہوا ہے۔ مٹیاری پولیس بھتا کے عوض ان کاروبار کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتی۔ مٹیاری کی سول سوسائٹی نے چیف سیکرٹری سندھ اور آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا کاروبار
پڑھیں:
جماعت المسلمین کے تحت محفل ذکر ونعت کا اہتمام کیاگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد کی برانچ محمدی ٹائون کے زیر اہتمام ضلعی فنانس سیکریٹری خلیفہ محمد کاشف انصاری طاہری کی صدارت میں عظیم الشان محفل ذکرونعت کا انعقاد بسلسلہ گیارہویں شریف و 50واں یوم تاسیس روحانی طلبہ جماعت انعقاد ہوا۔ جس میں خصوصی خطاب قاری بشام طاہری نے کیا جبکہ سابقہ ضلعی جنرل سیکریٹری جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد حافظ زین علی طاہری نے روحانی طلبہ جماعت کی اہمیت اور اس کے بنیادی مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 1975 میں ایک مرد قلندر کو اس ملک کے مستقبل کے معماروں کی فکر لاحق ہوئی اور اس نے اس ارادے کے ساتھ کہ یہ نوجوان اس کم عمری سے ہی اپنے رب اور اس کے پیارے رسول ﷺ کی محبت کو پاجائیں اسی سوچ کو لیکر نوجوانوں کیلئے روحانی طلبہ جماعت کی بنیاد رکھی تاکہ ہمارا ہر نوجوان جو ڈاکٹر ہو، انجینئر ہو، جج ہو، بہترین کاروبار کرنے والا ہو مگر اس کا ہر کام عین رسول اللہ ﷺ کے طریقہ کار کے مطابق ہو۔