اسلام آباد(آئی این پی )آئی ایم ایف نے 2 سال میں تقریبا 11 ارب ڈالر کے تجارتی ڈیٹا میں فرق کی وضاحت مانگ لی۔میڈیارپورٹ کے مطابق   آئی ایم ایف اورپاکستان کے درمیان دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں،آئی ایم ایف نے 2 سال میں تقریبا11ارب ڈالرکے تجارتی ڈیٹامیں فرق کی وضاحت مانگ لی،پاکستان آٹومیشن سسٹم،سنگل ونڈو کے 24-2023کے درآمدی اعداد وشمار میں 5.

1 ارب ڈالر کا فرق نظر آیا،مالی سال 25-2024 میں اعداد وشمار میں یہ فرق مزید بڑھ کر 5.7 ارب ڈالر ہوگیا۔آئی ایم ایف نے پرانا تجارتی ڈیٹا درست کر کیعوامی سطح پر شیئر کرنے پر زور دیا،آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی کہ ادارہ شماریات کا ڈیٹا سسٹم 2017 سیاپڈیٹ نہیں ہوا، اس کی وجہ سے غیرملکی درآمدات کی رپورٹنگ کم ظاہر ہوئی۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ سب سیزیادہ فرق ٹیکسٹائل سیکٹر میں 3 ارب ڈالر اور دھاتوں میں 1 ارب ڈالر سامنے آیا،ڈیٹا کی اصلاحات سے اقتصادی نمو اور برآمدات پر اثر پڑ سکتا ہے

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: تجارتی ڈیٹا آئی ایم ایف ایم ایف نے ارب ڈالر

پڑھیں:

جیلٹ پاکستان کا اسٹاک مارکیٹ سے انخلا کا جائزہ لینے کا عندیہؔ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام ا ٓباد(کامرس ڈیسک) جیلٹ شیور پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اپنی پیرنٹ کمپنی پروکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی)کی جانب سے اپنی عالمی تنظیم نو کی حکمتِ عملی کے تحت پاکستان میں کاروبار بند کرنے کے فیصلے کے بعد ممکنہ طور پر اسٹاک مارکیٹ سے اپنے انخلا (ڈی لسٹنگ)کا جائزہ لے گی۔کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ جیلٹ پاکستان جلد ہی بورڈ اجلاس بلائے گی تاکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ممکنہ انخلاس سمیت کاروبار کی بندش کے لیے درکار اقدامات کا جائزہ لے۔

کامرس ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کا ریکوڈک منصوبے پر ٹیکس چھوٹ کے اثرات کا جائزہ لینے کا فیصلہ
  • آئی ایم ایف کا پاکستان سے 11 ارب ڈالر کے تجارتی فرق کی وضاحت کا مطالبہ
  • آئی ایم ایف ریکوڈک منصوبے پر ٹیکس چھوٹ اثرات کا جائزہ لے گا
  • امپورٹ میں 11 ارب ڈالر کے تجارتی فرق کا معاملہ
  • آئی ایم ایف نے تجارتی ڈیٹا میں 11 ارب ڈالر فرق کی وضاحت مانگ لی
  • آئی ایم ایف نے تجارتی ڈیٹا میں 11 ارب ڈالر فرق کی وضاحت مانگ لی
  • حکومت کے تجارتی ڈیٹا میں 11 ارب ڈالر کے فرق کا انکشاف
  • ملکی ایل این جی مارکیٹ کو اسٹرکچرل، ریگولیٹری اور مسابقتی چیلنجز درپیش
  • جیلٹ پاکستان کا اسٹاک مارکیٹ سے انخلا کا جائزہ لینے کا عندیہؔ