بنگلا دیش نے افغانستان کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کردیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
شارجہ(سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3-0 سے کلین سویپ کرلیا۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سیف حسن کی ناقابلِ شکست 64 رنز کی اننگز کی بدولت بنگلادیشی ٹیم نے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 143 رنز بنائے۔ ابتدائی اور درمیانی اوورز میں افغان بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا رہا، تاہم آخری لمحات میں درویش رسولی اور مجیب الرحمان کی جارحانہ بیٹنگ نے ٹیم کو کچھ بہتر اسکور تک پہنچایا۔
بنگلا دیش کی جانب سے شریف الاسلام، محمد سیف الدین، نسیم احمد اور رشید حسین نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے حریف بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ افغانستان کے 8 کھلاڑی 106 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔
جواب میں بنگلا دیش نے پر اعتماد انداز میں ہدف کا تعاقب شروع کیا۔ تنزید حسن نے ابتدائی اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کی، جب کہ سیف حسن نے ایک اینڈ پر ڈٹ کر ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن رکھا۔ تنزید حسن 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے مگر سیف حسن نے سات چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 64 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
کپتان جاکر علی 11 اور شمیم حسین صفر پر آؤٹ ہوئے لیکن سیف حسن نے نپے تلے انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچایا۔ وکٹ کیپر بلے باز نرول حسن نے مسلسل تیسرے میچ میں ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے چھکا لگا کر ٹیم کو جیت دلا دی۔
افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور اظمت اللہ عمرزئی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس کامیابی کے ساتھ ہی بنگلہ دیش نے سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ مکمل کیا، سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلا دیش نے 4 وکٹ اور دوسرے میچ میں 2 وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے بنگلا دیش میچ میں سیف حسن ٹیم کو
پڑھیں:
‘الحمدللہ، ٹیم پر فخر ہے‘، ورلڈ کپ کوالیفائر جیتنے پر سکندر رضا کا ردِعمل
زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے ورلڈ کپ کوالیفائر جیتنے پر ٹیم کی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
Firstly Alhamdulillah
Proud of this team for getting the job done and Winning the World Cup Qualifiers
Thank you to every single fan who came to the ground to support us and to those who couldn’t come and were praying for us from all over the world , you all deserves a… pic.twitter.com/vhxpz250x1
— Sikandar Raza (@SRazaB24) October 5, 2025
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں سکندر رضا نے لکھا کہ سب سے پہلے الحمدللہ، اس ٹیم پر فخر ہے جس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ورلڈ کپ کوالیفائر جیتا۔
یہ بھی پڑھیں:ویمنز ورلڈ کپ :پاک بھارت ٹاکرا، سیاسی کشیدگی اور ممکنہ ’ہینڈ شیک تنازع‘ نے میچ کو گھیر لیا
انہوں نے شائقینِ کرکٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو مداح میدان میں آکر سپورٹ کرتے رہے یا جو دنیا بھر سے دعائیں کرتے رہے، سب شکریے کے مستحق ہیں۔
سکندر رضا نے مزید کہا کہ وہ جلد ان تمام شائقین کے لیے ایک خصوصی پیغام جاری کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
زمبابوے سکندر رضا ورلڈ کپ کوالیفائر