’اب ترقی کا یہ سفر ہرگز نہیں رکےگا،‘ وزیر اعظم کا پاکستانی معیشت سےمتعلق بلوم برگ رپورٹ کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی انتھک کوششوں اور پاکستانی اور عالمی کاروباری برادری کے تعاون سے پاکستان کی ترقی کا وعدہ پورا ہوتا نظر آرہا ہے، اب یہ ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ ڈیفالٹ سواپ (Credit Default Swap – CDS) میں مضمر ڈیفالٹ کے امکانات میں 2200 بیسس پوائنٹس کی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، پاکستان کے سی ڈی ایس کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جو کہ اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستانی معیشت میں عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عالمی درجہ بندی میں ابھرتی ہوئی معیشتوں میں اس وقت ترکیہ کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہے جو ہماری معیشت کے لئے اچھی خبر ہے، گزشتہ حکومت کے اختتام پر ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا، آج کی یہ رپورٹ ہمارے لیے ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے اور ہماری ترقی کے سفر کی مظہر ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان کی انتھک کوششوں اور پاکستانی اور عالمی کاروباری برادری کے تعاون سے پاکستان کی ترقی کا وعدہ پورا ہوتا نظر آرہا ہے، اب یہ ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان کی ترقی کا
پڑھیں:
فلسطین میں جنگ بندی کے قریب، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایکس پر پیغام جاری
وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی مسلسل نسل کشی کے بعد آج دنیا جنگ بندی کے سب سے قریب پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے اس پیش رفت پر الحمدللہ کہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا۔انہوں نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس (#UNGA80) کے موقع پر مسئلہ فلسطین کے حل کی کوششوں میں شامل عالمی رہنماؤں کا بھی شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے خاص طور پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، اردن، مصر اور انڈونیشیا کی قیادتوں کا نام لے کر ان کے سفارتی کردار کو سراہا۔شہباز شریف نے حماس کی جانب سے جاری کردہ حالیہ بیان کو جنگ بندی کی طرف ایک امید کی کرن قرار دیا اور کہا کہ یہ امن کو یقینی بنانے کے لیے ایک ایسا راستہ فراہم کرتا ہے جسے ہمیں دوبارہ بند ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔وزیرِ اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، فلسطین میں مستقل امن کے قیام کے لیے اپنے تمام دوست اور برادر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی فلسطین سے وابستگی اصولی، اخلاقی اور تاریخی بنیادوں پر قائم ہے، اور ہر سطح پر اس کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔