data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پورٹ آف اسپین: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور 1975 کے پہلے ورلڈ کپ کے فاتح کھلاڑی برنارڈ جولین ٹرینیڈاڈ کے علاقے والسین میں انتقال کر گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، تاہم ان کی موت کی وجوہات سے متعلق ابھی تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق برنارڈ جولین نے اپنے کیریئر کے دوران ویسٹ انڈیز کی جانب سے 24 ٹیسٹ اور 12 ون ڈے میچز کھیلے۔ وہ 1975 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی کامیابی کے اہم رکن تھے، جہاں ان کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی نے ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔

جولین نے سری لنکا کے خلاف 20 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 27 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 26 قیمتی رنز بنا کر ٹیم کی تاریخی کامیابی میں حصہ ڈالا۔

برنارڈ جولین بائیں ہاتھ سے سوئنگ باؤلنگ اور جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور تھے۔ انہیں ایک باصلاحیت اور دلیر آل راؤنڈر کے طور پر جانا جاتا تھا جو فیلڈنگ میں بھی کمال رکھتے تھے۔ تاہم اپنے کیریئر کے آخری دور میں انہوں نے ایک باغی ٹیم کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا، جس کے باعث ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ان پر تاحیات پابندی عائد کر دی۔

سابق کپتان کلیو لائیڈ نے اپنے ساتھی کھلاڑی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ برنارڈ جولین ایک ایسے کرکٹر تھے جو ہمیشہ سو فیصد سے بڑھ کر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے تھے۔ ہم ان پر ہر موقع پر بھروسہ کر سکتے تھے، چاہے وہ بیٹنگ ہو یا باؤلنگ۔ وہ ایک شاندار کھلاڑی اور بہترین ساتھی تھے، اور ہم سب کے دل میں ان کا مقام ہمیشہ خاص رہے گا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: برنارڈ جولین ویسٹ انڈیز

پڑھیں:

ڈریگن بال سوپر کے اینی میشن ڈائریکٹر انتقال کرگئے

معروف جاپانی اینی میشن ڈائریکٹر تاتسویا ناگامینے 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

تاتسویا ناگامینے کو ٹوئی اینی میشن کے سب سے قابل اور تخلیقی ڈائریکٹرز میں شمار کیا جاتا تھا، ’’ون پیس فلم: زیڈ‘‘، ’’ڈریگن بال سوپر: بُرولی‘‘ اور ’’ون پیس‘‘ کے مشہور ’’وانو آرک‘‘ کی شاندار ہدایتکاری کے باعث انہیں عالمی سطح پر خاص شہرت حاصل تھی۔

تاتسویا ناگامینے 20 اگست کو ایک نامعلوم بیماری کے باعث دنیا سے رخصت ہوئے جس کی تصدیق ان کے خاندان نے 14 نومبر کو ان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کی۔

خاندان نے بتایا کہ ناگامینے گزشتہ سال سے زیرِ علاج تھے اور ان کی آخری رسومات قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں خاموشی سے انجام دی گئیں۔

13 نومبر کو ٹوئی اینی میشن میں ایک نجی یادگاری تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں ان کے ساتھیوں اور اسٹوڈیو نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • شائی ہوپ نے 13 ٹیموں کے خلاف سنچری بنا کر کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • شائی ہوپ 13 مختلف ٹیموں کے خلاف سنچریاں بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے
  • ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ 13 انٹرنیشنل ٹیموں کیخلاف سنچری بنانیوالے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے
  • ویسٹ انڈیز کے کپتان شے ہوپ کا کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ
  • کرکٹ کے بعد گائیکی کا جادو، یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل
  • عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے
  • ڈریگن بال سوپر کے اینی میشن ڈائریکٹر انتقال کرگئے
  • پی سی بی سے اختلافات؛ اظہرعلی نے سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
  • سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں
  • اینی میشن ڈائریکٹر تاتسویا ناگامینے 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے