بانی پی ٹی آئی کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
فائل فوٹو۔
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کر دیا گیا۔
پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل کی بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے بانی کی اڈیالہ سے منتقلی کا سنا ہے، بیرسٹر گوہر بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خانم کو پارٹی معاملات میں مداخلت سے روک دیا بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی 1 عبوری ضمانت میں توسیعجی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے راولپنڈی پولیس سے اضافی سیکیورٹی کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔
پنجاب حکومت نے 15ستمبر کو جی ایچ کیو حملہ کیس ٹرائل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
بانی پی ٹی آئی کو اے ٹی سی راولپنڈی میں ویڈیو لنک پر پیش کیا گیا تھا۔ پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل منتقلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جی ایچ کیو حملہ کیس بانی پی ٹی جیل ٹرائل پی ٹی آئی
پڑھیں:
اوگرا، درآمدی آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ نومبر کیلیے درآمدی ار ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا۔اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے لیے اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں درآمدی ایل این جی معمولی مہنگی کی گئی ہے۔
سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی 16 سینٹ مہنگی کی گئی ہے اور نومبر کے لیے قیمت 12 ڈالر 39 سینٹ مقرر کی گئی ہے۔
اکتوبر میں درآمدی آر ایل این جی کی قیمت 12 ڈالر 23 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یومقرر تھی۔
اسی طرح نومبر میں سوئی سدرن کے لیے درأمدی ایل این جی 22 سینٹ مہنگی کی گئی ہے اور نومبر کے لیے 11 ڈالر 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اکتوبر میں سوئی سدرن کے لیے 11 ڈالر 23 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔