ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) گوہر علی کی زیر صدارت اولڈ تحصیل بلڈنگ ایبٹ آباد میں ریونیو دربار کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ریونیو دربار میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈیلیوری سنٹر، ریونیو سٹاف، گردآور اور پٹواران نے شرکت کی۔ ریونیو دربار کے دوران ریونیو سے متعلق عوامی مسائل، فردات، انتقالات، زمینوں کی نشاندہی اور تجاوزات کے معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے شہریوں کی شکایات کے فوری حل، شفاف طریقہ کار اور عوامی سہولت کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ریونیو دربار

پڑھیں:

فیصل آباد، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبر کا نوٹس لیا

فیصل آباد:

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے فیصل آباد میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی ایک خبر کا فوری نوٹس لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انتخابی سامان کی ترسیل میں انتظامی غفلت برتی گئی ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر اور ریٹرننگ افسران کو میڈیا پر چلنے والی خبر کی تحقیقات کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ تمام انتظامات مکمل طور پر درست تھے اور انتخابی سامان کی ترسیل کی نگرانی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر، ریٹرننگ افسران، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر اور الیکشن کمیشن کے افسران کی زیر نگرانی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی سامان کی ترسیل کے لیے خاطر خواہ تعداد میں ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا گیا تھا، اور تمام پریزائڈنگ افسران کو انتخابی سامان کے ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں متعلقہ پولنگ اسٹیشنز تک پہنچایا گیا تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نجی ٹی وی چینل پر چلنے والی خبر سراسر جھوٹ اور پروپگینڈا پر مبنی تھی۔

چینل پر دکھائی جانے والی تصاویر غیر واضح اور حقیقت سے عاری تھیں، جو عوام کو گمراہ کرنے کے لیے نشر کی گئیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے میڈیا سے گزارش کی ہے کہ کسی بھی خبر کو بغیر تصدیق کیے نشر نہ کیا جائے اور عوام کی درست آگاہی کے لیے صرف مستند اطلاعات پر انحصار کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل آباد، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبر کا نوٹس لیا
  • ایبٹ آباد: مسافر وین کھائی میں جا گری، باپ بیٹا سمیت 5 افراد جاں بحق
  • ایبٹ آباد میں گاڑی کھائی میں گرنے سے طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
  • ایبٹ آباد، گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
  • ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹا اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق
  • ایبٹ آباد؛ گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق، ویڈیو سامنے آگئی
  • ایبٹ آباد میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
  • حیدرآباد،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تجاوزات کیخلاف آپریشن
  • نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کے تمام پرانے افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا
  • ضلع حب کے ڈی سی اور ایڈیشنل ڈی سی معطل