پارٹی ایجنڈے پر عملدرآمد کےلئے سخت فیصلے لوں گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پارٹی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے سخت فیصلے لوں گا، ان پر عملدرآمد کرنا ہوگا، صوبے میں تھری ایم پی او کے تحت کسی بھی سیاسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جائے گا ، آزادی اظہار رائے اور تنقید برائے اصلاح ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر پہلا باضابطہ اجلاس ہوا،جس صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ پر پیشرفت اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ کو گڈ گورننس روڈ میپ کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی۔
گندم امپورٹ کرنی پڑ رہی ہے، ریٹ4200 روپے فی من مقرر کیا جائے: شرجیل میمن کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال، دہشتگردی کے واقعات اور عوامل، امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی کے اقدامات، پراونشل ایکشن پلان پر عملدرآمد، آئیندہ کے لائحہ عمل، پولیس کو مستحکم بنانے کے لئے اقدامات اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں جو سرکاری حکام عوام کے ساتھ کھڑے ہوئے انہیں ہم ریوارڈ دیں گے اور جن لوگوں نے عوام کا ساتھ نہیں دیا ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ جو کرپشن کرے گا اس کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔
پشاور،موٹر سائیکل سوار خاتون نے طالبعلم سے موبائل فون چھین لیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا چیف جسٹس پاکستان کو خط
چیف جسٹس کو خط میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہوگئے ہیں اور نو منتخب وزیراعلیٰ کو حکومتی ذمے داریاں سنبھالنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی نے ایڈووکیٹ جنرل کی وساطت سے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ خط میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور وزارت داخلہ کو وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کی ہدایت دیں۔ چیف جسٹس کو خط میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہوگئے ہیں اور نو منتخب وزیراعلیٰ کو حکومتی ذمے داریاں سنبھالنا ہے۔ خط میں وزیراعلیٰ نے لکھا کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل اور اہم معاملات پر آئینی اور اخلاقی طور پر بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی ضروری ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پہلے ہی وزارت داخلہ، سیکریٹری داخلہ اور پنجاب حکومت سے درخواست کرچکے ہیں۔
سہیل آفریدی نے خط میں بتایا کہ دیگر صوبوں کے ساتھ معاملات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی ضروری ہے اور پنجاب کی جانب سے گندم کی ترسیل پر پابندی سے متعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی ضروری ہے، عوامی مفاد کے لیے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں متعلقہ حکام کی نگرانی میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔ خط میں لکھا ہے کہ میں صوبے کا منتخب وزیراعلیٰ اور ساڑھے 4 کروڑ عوام کا نمائندہ ہوں، میرا آئینی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ اپنی جماعت کے پیٹرن اِن چیف سے ہدایات لوں۔