حق خودارادیت حاصل کرنے تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حق خودارادیت حاصل کرنے تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کشمیری ہمیشہ ہمیں اپنے شانہ بشانہ پائیں گے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم ایک مرتبہ پھر کشمیر پر بھارتی قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم کشمیری قوم کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا یقین دلاتے ہیں، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کا طے کر حق خودارادیت ملنا چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
تین سال میں ملکی برآمدات 30 ارب ڈالرز سے آگے نہیں بڑھ سکیں:گوہر اعجاز
وقاص عظیم :سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ تین سال میں ملکی برآمدات 30 ارب ڈالرز سے آگے نہیں بڑھ سکیں۔
ایک بیان میں گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ کرنسی ڈی ویلیوایشن سے ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہوا ۔
صنعتوں کے لیے بجلی کا نرخ 9 سینٹ فی یونٹ مقرر کیا جائے، ملکی معیشت کو گزشتہ تین سال سے وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ۔
حکومت نے تین سال میں ملک میں معاشی استحکام لانے کی کوشش کی ۔
کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی
سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز کاکہنا ہےکہ،،اس دوران ملکی معاشی شرح نمو 2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔