ریلوے کا بڑا فیصلہ: لاہور اسٹیشن کے قلی ٹھیکیدار سسٹم سے آزاد
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
سعید احمد: ریلوے ہیڈکوارٹر نے 25 سال بعد قلیوں کو ٹھیکیداری نظام سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔
اب لاہور اسٹیشن کے قلی براہِ راست انتظامیہ کے ماتحت کام کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قلیوں کو اپنی کمائی سے کسی ٹھیکیدار کو کمیشن نہیں دینا پڑے گا اور وہ اسٹیشن منیجر کی نگرانی میں کام انجام دیں گے, لاہور ریلوے ڈویژن نے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟
قواعد کے تحت قلی حضرات مسافروں سے فی پھیرا 70 روپے وصول کریں گے، جبکہ ایک پھیرا میں زیادہ سے زیادہ 40 کلوگرام تک سامان اٹھانے کے پابند ہوں گے۔ یہ اقدام قلیوں کے معاشی استحکام اور ریلوے سسٹم میں شفافیت کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک دھند کے باعث بند کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی:موٹر وے پولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کر دی ہے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے کی بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر دھند کا سلسلہ برقرار ہے جس سے حد نگاہ شدید متاثر ہے۔ موٹروے پولیس نے خبردار کیا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے ڈرائیورز لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں۔
سفر کرنے والے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، کیونکہ دھند میں محفوظ سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔
ترجمان نے ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی ہے کہ فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور آگے چلنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔
موٹروے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ رہنمائی یا مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔