پنجاب کی 65ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
سٹی42: پنجاب حکومت نے صوبے کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کے لیے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ امام مسجد معاشرے کا قابلِ احترام اور تکریم فرد ہے، اس لیے حکومت ان کی مالی معاونت کرے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ محلے میں چندہ اکٹھا کر کے امام مسجد کو ادائیگی کرنا غیر مناسب عمل ہے، حکومت آئمہ کرام کی ضروریات پوری کرنے میں ان کی مدد کرے گی۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ مساجد کی تعمیر و مرمت کے منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لیے گئے ہیں، اور وزیراعلیٰ نے ان منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے اقدامات کی ہدایت جاری کی۔
بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟
رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے سلسلے میں رائیونڈ کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کر لی گئی ہے جبکہ اجتماع کے لیے خصوصی بسیں بھی چلائی جائیں گی۔ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز آئمہ کرام سے خود ملاقات کریں۔ اجلاس میں پنجاب میں سائبر کرائم سیل قائم کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔
پاکستان کے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ
مذہبی حلقوں کی جانب سے حکومت کے ان اقدامات کو سراہا گیا۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر کی تمام مساجد میں نماز جمعہ اور دیگر نمازیں باجماعت ادا کی جا رہی ہیں۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ مسجد اللہ تعالیٰ کا گھر ہے اور اس کا تقدس برقرار رکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے جبکہ شرپسندی کے لیے مساجد استعمال کرنے والوں کی نشاندہی ہر پرامن شہری کی ذمہ داری ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 کے لیے گیا کہ
پڑھیں:
جی بی پاورکمیٹی اجلاس، وزیراعلیٰ یارمحمد کا اسپیشل لائنز فوری ختم کرنے کا حکم
گلگت:(نیوزڈیسک) گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد کی زیر صدارت پاور کمیٹی کے اجلاس میں اسپیشل لائنیں فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سرکاری ملازمین دو ہفتوں میں گھروں پر میٹرز نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ہرگز نہ کی جائے اور مقررہ شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی زیر صدارت پاور اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا اور نگراں وزیراعلیٰ نے اسپیشل لائنوں کے فوری خاتمے کا حکم دیا اور گلگت بلتستان میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔
اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یارمحمد نے کہا کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ہرگز نہ کی جائے اور مقررہ شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے تینوں بڑے شہروں میں بجلی کی مساوی تقسیم، غیر قانونی برقی آلات کے خلاف کریک ڈاؤن اور محلے کی سطح پر کنزرویشن کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی اور غیر قانونی بجلی کے کنکشنز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین دو ہفتوں میں گھروں پر میٹرز نصب کریں، بغیر میٹر بجلی استعمال کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی۔
جسٹس (ر) یار محمد نے کہا کہ صوبائی ٹاسک فورس کنزرویشن کمیٹیوں کی نگرانی کرے، محکمہ برقیات لوڈ مینجمنٹ اور شیڈول پر سختی سے عمل کرے۔