شرح سود کو ایک بار پھر برقرار رکھنے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، عاطف اکرام شیخ
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
شرح سود کو ایک بار پھر برقرار رکھنے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ شرح سود کو ایک بار پھر 11فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ، شرح سود کو برقرار رکھنے سے کاروباری ماحول شدید متاثر ہو گا۔
پیر کو اپنے ایک بیان میں شرح سود برقر ار رکھنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 11فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے ، مہنگائی کے تناسب سے شرح سود کو زیادہ سے زیادہ 6 سے 7 فیصد پر ہونا چاہیے، شرح سود میں کمی سے حکومتی قرضوں میں 3500 ارب روپے کمی کا امکان تھا۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان میں شرح سود خطے کے دیگر ممالک سے زیادہ ہے، کاروبار کی بہتری کیلئے شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں ہونا چاہیے، شرح سود اگر سنگل ڈیجٹ میں ہوتی تو پیداواری لاگت کم ہوتی، پیداواری لاگت میں کمی سے مہنگائی میں کمی آتی ہے ، شرح سود زیادہ رکھنا کرنسی سرکولیشن کو متاثر کرتا ہے، شرح سود کو برقرار رکھنے سے کاروباری ماحول شدید متاثر ہو گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق آزادی کی آواز بلند کرنے والے کشمیر ی آج بھی بھارتی جیلوں میں قید ہیں ،امیر مقام پاکستان کا بھارت سے ملنے والی فضائی حدود 2 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے لیے دریا پر بند باندھنے کا مرحلہ مکمل پمز ہسپتال میں سینئرڈاکٹر کا زیر تربیت ڈاکٹر پر بدترین تشددCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: 11فیصد پر برقرار رکھنے رکھنے کے فیصلے عاطف اکرام شیخ شرح سود کو کا فیصلہ
پڑھیں:
بی بی آصفہ بھٹو کا قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر اظہارِ مایوسی
— فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی وہ ایک نہتی لڑکی کے نام سے ڈرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اہم بیان میں انہوں نے کہا کہ قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر انتہائی مایوسی ہوئی ہے۔
خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کورم موجود ہونے کے باوجود بار بار اجلاس معطل کرنا پارلیمانی نظام کا مذاق بنانے کے مترادف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ اسپیکر کو سیشن مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں تاکہ میرا توجہ دلاؤ نوٹس پیش نہ ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس کو مؤخر کرنا نہایت چھوٹی اور گھٹیا سیاسی چال ہے۔
رکن قومی اسمبلی نے توجہ دلاؤ نوٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج بھی وہ ایک نہتی لڑکی کے نام سے ڈرتے ہیں۔