جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے تاجک وزیردفاع کی جی ایچ کیومیں ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
راولپنڈی: تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابرزادہ امام علی عبدالرحیم نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے وسیع امور، خاص طور پر موجودہ عالمی اور علاقائی سیکیورٹی ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا، اعلیٰ حکام نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کے دائرہ کار اور سطح کو مزید بڑھانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔
جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان بطور بھائی ممالک دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں مثبت طور پر مصروف عمل ہیں۔
وزیر دفاع تاجکستان نے دہشتگردی کے خلاف اقدامات اور امن کے لیے پاک فوج کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور کامیابیوں کو سراہا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
نیشنل لیبر فیڈریشن کا اظہار تعزیت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ،مرکزی نائب صدر تشکیل احمد صدیقی ، نائب صدر قاسم جمال، جنرل سیکریٹری محمد عمر شر، NLF ڈہرکی زون کے صدر عبد الفتاح ملک ، جنرل سیکریٹری عبد الستار سیال ، حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سنیئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکریٹری اعجاز حسین ، انفارمیشن سیکریٹری محمد احسن شیخ اور دیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں روزنامہ ایکسپریس گروپ حیدرآباد کے بیرو چیف جنید خانزادہ کی پھوپھی کے انتقال پر گہر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ۔